بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 بجلی کی وزارت سوچھتا کو فروغ دینے اور زیرِالتوا معاملات کم کرنے کے لیے 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 شروع کرے گی


خصوصی مہم 5.0 کا تیاری کا مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2025 تک جاری ہے، جس کے نتیجے میں اکتوبر میں ای کچرے کو ٹھکانے لگانے، کام کی جگہ کی صفائی اور کارکردگی پر توجہ دی جائے گی

دسمبر 2024 سے اگست 2025 تک، 24,000 سے زیادہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 4,800 سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا گیا، اور خصوصی کوششوں کے تحت بجلی کی وزارت  کی طرف سے 200 صفائی مہم چلائی گئیں

Posted On: 17 SEP 2025 4:59PM by PIB Delhi

حکومت کے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے کے اقدام کے مطابق، بجلی کی وزارت (ایم او پی)، اس کے ماتحت دفاتر، منسلک دفاتر، خودمختار اداروں اور سی پی ایس یوز کے ساتھ مل کر، 2021 سے خصوصی مہمات میں فعال طور پر حصہ لے رہی ہے۔

دسمبر 2024 سے اگست 2025 تک، بجلی کی وزارت  نے 24,370 فائلوں کا جائزہ لیا اور 20,404 فائلوں کو ختم کیا۔ اس کے علاوہ، 4,881 عوامی شکایات اور اس سے منسلک 436 اپیلوں، 324 ایم پی اور ریاستی حکومت کے حوالہ جات کو نمٹایا گیا۔ کل 200 صفائی مہمات بھی منعقد کی گئیں، جن کے نتیجے میں  483.63 لاکھ  روپئے مالیت کے کباڑے کا تصفیہ ہوا اور 43,579 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی۔ ان کوششوں سے ایک صحت مند کام کا ماحول، بہتر ریکارڈ مینجمنٹ، اور بہتر جگہ کے انتظام اور آمدنی پیدا کرنے میں مدد ملی۔

’خصوصی مہم 5.0‘ کا تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر 2025 سے شروع ہو چکا ہے اور 30 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ تیاری کے مرحلے کے دوران، بجلی کی وزارت  منتخب شعبوں میں زیر التوا معاملات کی نشاندہی کرے گی، متعلقہ عملے کو متحرک کرے گی، صفائی مہم کے مقامات کا تعین کرے گی، ریکارڈز کا جائزہ لے گی، جگہ کے انتظام کی منصوبہ بندی کرے گی، اور تصفیے کے لیے بے کار مواد کی نشاندہی کرے گی۔ بجلی کی وزارت  کے سی پی ایس یوز اور دیگر تنظیموں میں نوڈل افسران کی نامزدگی کی جا چکی ہے۔ خصوصی مہم 5.0 کی رہنما ہدایات کے ساتھ گوگل شیٹ بھی تیاری کے مرحلے میں اہداف اپ لوڈ کرنے کے لیے تقسیم کی گئی ہے۔

بجلی کی وزارت  2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک شروع ہونے والے نفاذ کے مرحلے کے دوران ’خصوصی مہم 5.0‘ کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے انتھک کوششیں کرے گی، جس میں ای-ویسٹ کے تصفیے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

خصوصی مہم 5.0 اپنے دفاتر میں صفائی کو بڑھانے، حوصلہ افزائی کو فروغ دینے، اور کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے جاری رہے گی۔

******

                  

ش ح ۔   م   د۔  م  ص

(U :6166    )


(Release ID: 2167801) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi