کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل 18-19 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے


جناب گوئل سرمایہ کاری پر 13ویں ہند-متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی  مشترکہ طور پر صدارت کریں گے

ہندوستان-یو اے ای سی ای پی اے کا جائزہ لے گا، سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرے گا۔ جناب گوئل متحدہ عرب امارات میں سرکردہ لیڈروں اور سی ای او کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 17 SEP 2025 5:02PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، 18 سے 19 ستمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کریں گے تاکہ اعلیٰ مقام کے شیخ حامد بن زاید النہیان ، مینیجنگ ڈائریکٹر ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی (اے ڈی آئی اے) کے ساتھ مل کر 13ویں بھارت-یو اے ای  اعلٰی سطح کی ٹاسک فورس برائے سرمایہ کاری (ایچ ایل جے ٹی ایف آئی)کی مشترکہ طور پر صدارت کریں۔

اجلاس میں بھارت-یو اے ای  جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے)، ڈبل ٹیکسیشن سمجھوتہ اور بھارت-یو اے ای  مرکزی بینک کے معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں جانب سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جائیں گے، خاص طور پر بحری اور خلائی شعبوں میں، جو ترقی کی مضبوط صلاحیت رکھتے ہیں۔

دورے کے دوران جناب گوئل بھارت-یو اے ای  بزنس کونسل (یو آئی بی سی) کے گول میز اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس میں یو اے ای  کے وزیر برائے خارجی تجارت، ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، کے ساتھ بھارتی اوریو اے ای کی اہم کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔ وہ ترجیحی شعبوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مرکزی وزیر کی متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر اور انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) کے چیئرمین شیخ طہنون بن زاید النہیان سے ملاقات متوقع ہے۔ عزت مآب احمد جاسم الزابی، ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ (اے ڈی ڈی ای ڈی) کے چیئرمین؛ اور جناب سید بصر شعیب، مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایچ سی، نجی شعبے کے علاوہ دیگر اہم نجی شعبے کے شراکت داروں سے ملاقات کریں گے ۔

بارہویں ایچ ایل جے ٹی ایف آئی، جو اکتوبر 2024 میں ممبئی میں منعقد ہوا تھا، میں بھارت-یو اے ای دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدہ کی توثیق ہوئی، جس پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے فروری 2024 میں یو اے ای کے دورے کے دوران دستخط کئے گئے تھے۔ 2013 میں قائم ہونے والی ایچ ایل جے ٹی ایف آئی تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے، نئے مواقع کی نشاندہی کرنے اور سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

یو اے ای  بھارت کے سب سے اہم اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ان کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری گہری سیاسی مصروفیت، مضبوط اقتصادی انضمام، اور توانائی، دفاع، ٹیکنالوجی اور خوراک کی حفاظت میں تعاون پر مبنی ہے۔ سی ای پی اے، جو مئی 2022 میں نافذ ہوا، نے دوطرفہ تجارتی مالیت کو تقریباً دوگنا کر دیا، جو مالی سال 2020-21 میں 43.3 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 2023-24 میں 83.7 بلین امریکی ڈالر ہو گئی، اور غیر تیل شعبوں کی طرف ساختی تبدیلی کو بھی تیز کیا۔

***** 

                                                                                                                                                                            

ش ح ۔   م   د۔  م  ص

(U : 6165   )


(Release ID: 2167764) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi