وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے انتظام کا محکمہ (ڈی آئی پی اے ایم) سوچھتا اور کارکردگی کے لیے خصوصی مہم 5.0 شروع کرے گا

Posted On: 17 SEP 2025 5:51PM by PIB Delhi

سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے انتظام کا محکمہ (ڈی آئی پی اے ایم) 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التوا معاملوں کو کم کرنے کے لیے ’خصوصی مہم 5.0‘ چلا رہا ہے۔

مہم کے دوران، ڈی آئی پی اے ایم کی عمارت کے اندرونی اور بیرونی احاطے کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور حکومت ہند کے دفاتر میں پیدا ہونے والے ای ویسٹ کے سائنسی انتظام پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ خصوصی مہم 5.0 کے دو مراحل کی تیاریاں - 15 ستمبر 2025 سے 30 ستمبر 2025 تک تیاری کا مرحلہ اور 2 اکتوبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک عمل درآمد کا مرحلہ ڈی آئی پی اے ایم میں زوروں پر ہے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

U: 6168

 


(Release ID: 2167740) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi