وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت @2047 کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ: وزیر دفاع دفاعی لینڈ مینجمنٹ اور کنٹونمنٹ انتظامیہ کے مستقبل پر دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 17 SEP 2025 5:04PM by PIB Delhi

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ 18 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹس کے زیر اہتمام ایک دو روزہ قومی کانفرنس ’منتھن 2025‘ کا افتتاح کریں گے، جس کا مرکزی موضوع ’وکست بھارت @2047کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ‘  ہے ۔ یہ کانفرنس  ایڈوانس ڈیجیٹل ٹولز و ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  اور گورننس فریم ورک  اور پائیداری کو مضبوط بناتے ہوئے  دفاعی زمینی انتظام کے تصور نو میں دفاعی اسٹیٹ محکمے کے ارتقاء پذیر  کردار پر توجہ مرکوز کرے گی۔  دو دنوں کے دوران، دفاعی شعبے میں زمینی انتظام کے مستقبل کے لیے اہم موضوعات پر حکومت کے سینئر عہدیداروں اور ڈومین ماہرین کے بصیرت انگیز سیشنز اور لیکچرز کے ایک سلسلے  کا مشاہدہ   کرے گی۔

افتتاحی سیشن میں ایک خصوصی پریزنٹیشن پیش کی جائے گی جس میں ڈیفنس لینڈ گورننس کے شعبے میں گزشتہ ایک سال کے دوران ڈیفنس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے شاندار اقدامات اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا اور 2047 کے وکست  بھارت کے لیے ایک اسٹریٹجک روڈ میپ پیش کیا جائے گا۔ دوسرے دن میں زمینی وسائل کے محکمے کے  سکریٹری،  جناب منوج جوشی، ہندوستان کے  اٹارنی جنرل ، جناب آر وینکٹا رمانی، ہندوستان کے نائب کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل،  جناب سبیر ملک اور  دیگر ممتاز قائدین اور ماہرین  پر مشتمل سیشن ہوں گے۔

یہ کانفرنس 2047 تک ایک ترقی یافتہ، ڈیجیٹل طور پر بااختیار، اور مستقبل کے لیے تیار وکست  بھارت کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے ساتھ دفاعی زمین کے انتظام کو ہم آہنگ کرنے میں ایک اہم قدم ہے ۔ ڈیفنس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، جو ملک بھر میں تقریباً 18 لاکھ ایکڑ دفاعی اراضی کا انتظام کرتا ہے، زمینی نظم و نسق، پالیسی سازی اور  دفاعی بنیادی  ڈھانچے کے لیےپائیدار زمینی استعمال   میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 *************

 

 

ش ح ۔ ا ک۔ ر ب

U. No.6157


(Release ID: 2167708) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi