وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

اے آئی آئی اے نے صحت اور پائیداریت کو فروغ دینے کے لیے آیورویدکے دن 2025 سے قبل بائیک ریلی کا اہتمام کیا

Posted On: 17 SEP 2025 12:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے)نے 17 ستمبر 2025 کو آیوروید کے دن 2025 کے موقع پر ایک بائیک ریلی کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد’’لوگوں اور کرۂ ارض کے لئے آیوروید‘‘موضود کے تحت کیا گیا تاکہ جامع صحت اور ماحولیاتی پائیداریت میں آیوروید کے تعاون کو اجاگرکیا جائے۔

ریلی کا افتتاح اے آئی آئی اے کے ڈائرکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) پردیپ کمار پرجاپتی نے ادارے کے کیمپس سے ہری جھنڈی دکھا کر کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں کے صدور، فیکلٹی ممبران، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی اسکالرز اور عملہ کے علاوہ سابق ڈائریکٹر (آئی/سی)، پروفیسر (ڈاکٹر) منجوشا راج گوپال بھی موجود تھے۔

شرکاء اے آئی آئی اے سے وزارت آیوش تک بائیک ریلی نکالی۔انہوں نے یوم آیوروید کے لوگو اور صحت کی احتیاطی دیکھ بھال اور ماحولیاتی بہبود کے لیے اجتماعی عزم کی علامت کو ظاہر کرنے والے تھیم کے جھنڈے اٹھائے ہوئےتھے۔ اے آئی آئی اے برادری کی پرجوش شرکت صحت مند اور پائیدار طرز زندگی کے لیے آیوروید کو اپنانے کے بارے میں بیداری پھیلانے کے انسٹی ٹیوٹ کے وژن کی عکاسی کرتی ہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر (ڈاکٹر) پردیپ کمار پرجاپتی نے کہا، ’’یہ ریلی آیوروید کے توازن کے لازوال پیغام کی عکاسی کرتی ہے-نہ صرف ذاتی صحت کے لیے بلکہ ماحولیات کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے بھی۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے، ہمارا مقصد نوجوانوں اور شہریوں کو آیوروید کو طرز زندگی کے طور پر اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔

یہ ریلی 23 ستمبر کو منائے جانے والے آیوروید کے قومی دن کے لیے ایک پیش خیمہ بھی ہے۔ حال ہی میں، اس تاریخ کو حکومت ہند نے ہر سال یوم آیوروید کے طور پر مقرر کیا ہے۔ تاکہ اسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر یکساں طور پر منایا جا سکے۔ یہ تاریخ خزاں کے ایکوینوکس کے دن آتی ہے، جو فطرت کے توازن کی علامت ہے اور آیوروید کے بنیادی فلسفے کی عکاسی کرتی ہے۔

آیوش کی وزارت اور اے آئی آئی اے مسلسل بیداری پروگراموں، تربیتی اقدامات اور باہمی تعاون کی سرگرمیوں کے ذریعے آیوروید کو مرکزی دھارے کے صحت کے نظام اور پائیدار طرز زندگی سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

1.jpg 2.jpg 3.jpg 4.png

 ****

ش ح۔ک ح۔م ش                                                                        

U. No. 6131


(Release ID: 2167520) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Tamil