وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے ’’آپریشن ویڈ آؤٹ‘‘ کے تحت منشیات کی اسمگلنگ کے سنڈیکیٹ پر کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے ؛
بیس دن سے بھی کم وقت میں، ڈی آر آئی نے علیحدہ پین انڈیا کارروائیوں میں 108.67 کلو گرام ہائیڈروپونک ویڈ ضبط کی ہے
Posted On:
16 SEP 2025 4:17PM by PIB Delhi
پورے ہندوستان میں جاری ’’آپریشن ویڈ آؤٹ‘‘ کے ایک حصے کے طور پر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے 13-14 ستمبر 2025 کو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ممبئی میں 39.2 کلو گرام ہائیڈروپونک ویڈ ضبط کیا ہے۔ نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کی دفعات کے تحت ایک مربوط کارروائی میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مخصوص انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آر آئی کے افسران نے بینکاک سے آنے والے دو ہندوستانی شہریوں کو روکا۔ ان کے چیک اِن سامان کی مکمل جانچ پڑتال سے 39 پیکٹ برآمد ہوئے، جن کا وزن 39.2 کلو گرام ہائیڈروپونک ویڈ (بھنگ) تھا۔ فوری کارروائی کے نتیجے میں مطلوبہ اشخاص کی گرفتاری ہوئی۔
ایک اور معاملے میں، مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر، ڈی آر آئی کے افسران نے بنکاک، تھائی لینڈ سے ممبئی اسمگل کیے جانے والے 7.8 کلو گرام (مجموعی وزن) ہائیڈروپونک ویڈ کو ضبط کیا اور این ڈی پی ایس ایکٹ ، 1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت دو مسافروں کو گرفتار کیا۔
ڈی آر آئی نے 26 اگست سے 12 ستمبر 2025 کے دوران جے پور، لکھنؤ اور کولکاتہ سمیت ہندوستان کے مختلف حصوں میں بنکاک، تھائی لینڈ سے ہندوستان میں اسمگل کیے جانے والے 61.67 کلو گرام ہائیڈروپونک ویڈ کی کھیپ ضبطی کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 20 اور 21 اگست 2025 کو پورے ہندوستان میں کی گئی کارروائی میں ڈی آر آئی نے مجموعی طور پر 72.024 کلو گرام ہائیڈروپونک ویڈ ضبط کی تھی، جس کی مالیت تقریبا 72 کروڑ روپے تھی، جس میں 1.02 کروڑ روپے کی غیر قانونی پروسیسڈ بھی شامل ہے۔ اس نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات کے تحت فنانسرز اور ماسٹر مائنڈ سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
گزشتہ سال کے دوران، مختلف ہوائی اڈوں کے ذریعے تھائی لینڈ سے ہندوستان میں ہائیڈروپونک ویڈ کی اسمگلنگ کی کوششوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ڈی آر آئی ایسے منشیات کے سنڈیکیٹ کے خلاف مضبوطی سے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، جو ملک میں ہائیڈروپونک ویڈ کی اسمگلنگ کر رہے ہیں ، جس سے حکومت ہند کے ’نشہ مکت بھارت‘ کے وژن کو تقویت ملتی ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 6090
(Release ID: 2167365)
Visitor Counter : 2