وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ہولو باکس 17 ستمبر 2025 کو لانچ کیا جائے گا

Posted On: 16 SEP 2025 4:13PM by PIB Delhi

جدید ترین پردھان منتری سنگرہالیہ دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد عجائب گھر ہے۔  سنگرہالیہ آزادی کے بعد سے ہندوستان کے تمام وزرائے اعظم کی زندگیوں، وژن اور تعاون کو نمایاں کرتا ہے۔  سنگرہالیہ کے ناظرین کو تاریخ کے ذریعے ایک عمیق سفر پر لے جایا جاتا ہے۔ وہ نایاب نوادرات، ذاتی سامان، آرکائیول مواد  اور ملٹی میڈیا پرزنٹیشنز سے روبرو ہوتے ہیں، جو ہمارے رہنماؤں کی کہانیوں کو واضح طور پر بیان کرتے ہیں۔

اختراع اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے تئیں اپنے عزم کو جاری رکھتے ہوئے، سنگرہالیہ 17 ستمبر 2025 کو اپنی گیلریوں میں ایک غیر معمولی اضافہ یعنی سردار ولبھ بھائی پٹیل کے قد آدم اے آئی سے چلنے والے ہولو باکس کی نقاب کشائی کرنے کے لیے تیار ہے۔  یہ سنگ میل اور  اے آئی سے چلنے والا انٹرایکٹیو اضافہ سامعین کے اس تصور کو بدل دے گا جس کے ذریعے وہ ہندوستان کے صاحبانِ بصیرت کو دیکھتا ہے۔

پہلی بار، ناظرین ہندوستان کے مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے انتہائی حقیقت پسندانہ تھری ڈی اوتار کے ساتھ زندگی جیسی، انٹرایکٹو گفتگو کرسکیں گے۔  جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر یہ پہل ایک گہرا تعلیمی تجربہ پیش کرتی ہے، جہاں ناظرین رہنما کی زندگی ، فلسفوں اور ہندوستان کی تاریخ کے اہم لمحات پر سوالات کر سکتے ہیں اور جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔  اس اے آئی-ہولو باکس پہل کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، مستقبل میں سنگرہالیہ جناب اے پی جے عبدالکلام کے قد آدم اے آئی سے چلنے والے ہولو باکس کو متعارف کرانے کی سمت میں کام کر رہا ہے، جو ان کے وژن اور دانش مندی سے نسلوں کو مزید متاثر کرانے  کا کام کرے گا۔

17 ستمبر کی تاریخ قوم کے لیے دوہری تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔   1948 میں آج ہی کے دن ، آپریشن پولو کی کامیابی کے ساتھ، حیدرآباد نظام کی حکمرانی سے آزاد ہوا اور ہندوستانی یونین میں ضم ہوگیا-یہ کامیابی سردار ولبھ بھائی پٹیل کے قومی اتحاد کے تئیں عزم کی وجہ سے ممکن ہوئی۔  دو سال بعد، 17 ستمبر 1950 کو، جناب نریندر مودی جی پیدا ہوئے، جو کئی دہائیوں بعد ایک ایسے رہنما کے طور پر ابھرے جو ’ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت‘ کے وژن کے تحت اتحاد اور سالمیت کے اس جذبے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے وقف تھے۔

یہ اے آئی سے چلنے والا ہولو باکس صرف ایک تکنیکی معجزے سے کہیں زیادہ ہے۔  یہ ماضی اور حال کے درمیان ایک پل ہے، جو ہمارے عظیم رہنماؤں کی حکمت کو نوجوان نسلوں کے لیے قابل رسائی بنانے کی کوشش  ہے۔  سردار پٹیل نے ہندوستان کو جغرافیائی طور پر متحد کیا؛ اس کے ذریعے ہم ہندوستان کے نوجوانوں کو ان  کے تاریخی شعور کے ساتھ جوڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

جناب راجندر چندن پگلیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر، پلینیٹیریم اینڈ سنگرہالیہ نے کہا  کہ ’’ہولو باکس ’ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کا مظہر ہے۔ یہ اس شخص کو خراج تحسین ہے جس نے جدید ہندوستان کی تشکیل کی اور یہ وزیر اعظم مودی جی کے ورثے کو اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑنے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔  یہ تجرباتی تاریخ میں ایک عالمی معیار قائم کرے گا اور دنیا بھر میں اسی طرح کی اختراعات کو تحریک دے گا ‘‘۔

اس دن اے آئی ہولو باکس کا آغاز نہ صرف ہندوستان کے انضمام میں سردار پٹیل کے فیصلہ کن کردار کا احترام کرتا ہے بلکہ وزیر اعظم مودی جی کے ورثے کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑنے کے وژن کی بھی عکاسی کرتا ہے۔  یہ ہندوستان کے ماضی، حال اور مستقبل کے ہموار تعلق کی علامت ہے، جہاں تاریخ محفوظ ہے، اتحاد کا جشن منایا جاتا ہے  اور اختراع آگے کی راہ کی رہنمائی کرتی ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 6087


(Release ID: 2167345) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi