وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

عسکری امور کا محکمہ کامیابی سے ملک گیر سطح پر صفائی ستھرائی کی مہم چلا رہا ہے

Posted On: 16 SEP 2025 4:32PM by PIB Delhi

صفائی ستھرائی  اور کارکردگی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت، عسکری امور کے محکمے (ڈی ایم اے) نے نومبر 2024 سے اگست 2025 کے درمیان ملک بھر میں صفائی ستھرائی کی 350مہم کامیابی سے چلائی ہیں۔ اس عرصے کے دوران، 40,245 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 15,535 فائلوں کو ہفتے میں دو گھنٹے کے حساب سے صفائی ستھرائی  کی سرگرمیوں کو مکمل کیا گیا۔

اس کے علاوہ، 16,497 معلومات کے حق (آر ٹی آئی) درخواستیں، 1,119 آر ٹی آئی اپیلیں، 4,990 سنٹرلائزڈ پبلک گریونس ریڈریس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (سی پی جی آر اے ایم ایس) شکایات، 1,008 سی پی جی آر اے ایم ایس اپیلیں، 1 پی ایم او حوالہ، اور 14 وی آئی پی حوالہ جات اس مدت کے دوران نمٹائے گئے۔

2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے دوران، مسلح افواج نے 4,792 مقامات پر صفائی مہم چلائی، 673 قواعد کو آسان بنایا، اور کوڑے کچرے  کو ٹھکانے لگانے اور فروخت کرنے کے ذریعے 58.53 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔ کل 86,92,161 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، اور 40,890 فائلوں کو ختم کیا گیا، جس سے مؤثر طریقے سے 484,175 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی۔

******

(ش ح-ا م- ن ع)

Urdu.No-6082


(Release ID: 2167264) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi