عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے اگست 2025 کے مہینے کے لیے مرکزی وزارتوں/محکموں کی کارکردگی کے لیے عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی  کے سینٹرلائزڈنظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) سے متعلق 40 ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی


اگست 2025 میں مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے کل 1,51,114 شکایات کا ازالہ

لگاتار 38 ویں مہینے سینٹرل سکریٹریٹ میں شکایات کے ازالے کی ماہانہ تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

اگست 2025 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی جی آر اے آئی کی درجہ بندی میں سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز ، محکمہ ٹیلی مواصلات اور محکمہ ڈاک گروپ اے کے زمرے میں سرفہرست رہے

مالی خدمات کا محکمہ (پنشن اصلاحات) آیوش کی وزارت اور پارلیمانی امور کی وزارت اگست 2025 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی جی آر اے آئی کی درجہ بندی میں گروپ بی کے زمرے میں سرفہرست رہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 SEP 2025 4:09PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) نے اگست 2025 کے لیے عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی  کے سینٹرلائزڈنظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کی، جو عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور ازالہ کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔  یہ ڈی اے آر پی جی کے ذریعے شائع کی گئی مرکزی وزارتوں/محکموں سے متعلق 40 ویں رپورٹ ہے۔

اگست 2025 کی پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے 151114 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔  2025 کے لیے مرکزی وزارتوں/محکموں میں شکایات کے ازالے کا اوسط وقت 15 دن ہے۔  یہ رپورٹیں 10 مراحل والے سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحاتی عمل کا حصہ ہیں جسے ڈی اے آر پی جی نے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے اور ٹائم لائنز کو کم کرنے کے لیے اپنایا تھا۔

یہ رپورٹ اگست 2025 کے مہینے میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ نئے صارفین کے لیے ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔  اگست 2025 میں مختلف چینلوں کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس پر کل 89,507 نئے صارفین رجسٹر ہوئے ہیں، جن میں سے 15,445 رجسٹریشن اتر پردیش سے ہیں۔  فیڈ بیک کال سینٹر نے اگست 2025 کے مہینے میں 68,043 فیڈ بیک اکٹھے کیے، جہاں مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے 41,679 فیڈ بیک اکٹھے کیے گئے۔

مذکورہ رپورٹ اگست 2025 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے درج کی گئی شکایات پر ریاست کے لحاظ سے تجزیہ بھی فراہم کرتی ہے۔  سی پی جی آر اے ایم ایس کو کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ 5 لاکھ سے زیادہ سی ایس سی پر دستیاب ہے، جو 2.5 لاکھ دیہی سطح کے کاروباریوں (وی ایل ای) کی مدد کررہا ہے۔  اگست 2025 کے مہینے میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے کل 14,069 شکایات درج کی گئی ہیں۔  یہ ان بڑے مسائل/زمروں کو بھی اجاگر کرتا ہے جن کے لیے سی ایس سی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ شکایات درج کی گئیں۔

رپورٹ میں جائزہ میٹنگ ماڈیول کا ایک جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے، جسے 14 فروری 2025 کو مرکزی وزارتوں اور محکموں میں نافذ کیا گیا ہے۔  یہ ماڈیول عوامی شکایات کے سکریٹری سطح کے جائزوں کی سہولت فراہم کرتا ہے ، اس طرح ازالے کے طریقۂ کار کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور شہریوں کے اطمینان کو بڑھاتا ہے۔  31 اگست 2025 تک کل 161 جائزہ میٹنگیں کی جا چکی ہیں ، جن میں سے 21 میٹنگیں اگست 2025 میں ہوئی تھیں۔

مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے اگست 2025 کے لیے ڈی اے آر پی جی کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

پی جی کیس:

  • اگست 2025 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 1,61,265 پی جی کیس موصول ہوئے، جن میں سے1,51,114 پی جی معاملوں کا ازالہ کیا گیا اور 78,335 پی جی معاملے زیر التواء ہیں ۔

پی جی اپیلیں:

  • اگست 2025 میں 25,019 اپیلیں موصول ہوئیں اور 21,639 اپیلیں نمٹائی گئیں ۔
  • سال 2025 کے اگست میں 17,542 اپیل زیر التواء ریکارڈ کی گئیں

شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ (جی آر اے آئی)-اگست 2025

  • سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز ، محکمۂ ٹیلی مواصلات  اور محکمۂ ڈاک اگست 2025 میں گروپ اے (500 سے زیادہ شکایات) میں شکایات کے ازالے کے جائزے اور اشاریے میں بہترین کارکردگی پیش کرنے محکموں میں شامل ہیں۔
  • مالی خدمات کا محکمہ (پنشن اصلاحات)، آیوش کی وزارت اور پارلیمانی امور کی وزارت اگست 2025 کے لیے گروپ بی (500 سے کم شکایات) میں شکایات کے ازالے کے جائزے اور اشاریے میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے محکموں میں شامل ہیں۔

 رپورٹ دیکھنے کےلئے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک  ح۔ن م۔

U-6067


(ریلیز آئی ڈی: 2167113) وزیٹر کاؤنٹر : 19
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी