قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ناردرن کول فیلڈ لمیٹڈ نے سی ایس آر کے تحت ای ایم آر ایس میں صلاحیت سازی کے لیے قبائلی امور کی وزارت سے ہاتھ ملایا


ایم او ٹی اے اور این سی ایل نے مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں 42 ای ایم آر ایس کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ہاتھ ملایا

ای ایم آر ایس میں ڈیجیٹل تعلیم اور انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے این سی ایل سے 5 کروڑ روپے کا سی ایس آر تعاون

بیالیس ای ایم آر ایس میں قبائلی طلبا کو بااختیار بنانے کے لیے 950 کمپیوٹر، 430 سینیٹری پیڈ وینڈنگ مشینیں

این ایس ٹی ایف ڈی سی، ای ایم آر ایس میں قبائلی طلبا کی مجموعی ترقی کے لیے سی ایس آر پروجیکٹ کو نافذ کرے گا

Posted On: 15 SEP 2025 9:00PM by PIB Delhi

ایک تاریخی فیصلے کے تحت، قبائلی امور کی وزارت اور نادرن کول فیلڈ لمیٹڈ (این سی ایل) نے مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کی 42 ایکلویہ ماڈل ریزیڈینشل اسکول (ای ایم آر ایس) میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور صلاحیت سازی کے لیے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت، حکومت ہند کی جانب سے ای ایم آر ایس قائم کیے جاتے ہیں تاکہ درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے بچوں کو معیاری تعلیم دی جا سکے، جس کے ذریعے وہ اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیمی کورسز میں داخلے کے مواقع حاصل کر سکیں اور مختلف شعبوں میں بہتر روزگار حاصل کر سکیں۔ ای ایم آر ایس نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں بلکہ طلبا کی غذائیت، صحت اور مجموعی نشوونما کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 479 فعال ای ایم آر ایس موجود ہیں۔

کارپوریٹ سوشیل ریسپانسبلٹی (سی ایس آر) کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، جو حکومتی فنڈنگ کو قبائلی عوام کی مجموعی ترقی میں معاون بنا سکتی ہے، قبائلی امور کی وزارت نے جناب جول اورم، معزز وزیرِ قبائلی امور کی قیادت میں مختلف کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے تاکہ ہدف سی ایس آر سرمایہ کاری کی جا سکے۔ یہ اقدام جن جاتیہ گورو ورش کی یادگاری تقریبات اور وزیر اعظم کی بصیرت افروز قیادت کے مطابق، قبائلی نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور ڈیجیٹل شمولیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہے۔

اسی پس منظر میں، این سی ایل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سی ایس آر کے تحت 5 کروڑ روپے ای ایم آر ایس کے لیے فراہم کرے گا تاکہ ڈیجیٹل تعلیم اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس منصوبے کے تحت 950 کمپیوٹر، 950 یو پی ایس، 90 ٹیبلیٹ، 430 سینیٹری پیڈ وینڈنگ مشین اور 430 سینیٹری پیڈ انسی نیٹر 42 ای ایم آر ایس کو فراہم کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ وزارت کے تحت کام کرنے والی ایک سیکشن 8 کمپنی نیشنل شیڈیولڈ ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

 

منصوبے کے مقاصد:

  1. ڈیجیٹل تعلیم: ڈیجیٹل خواندگی نوجوانوں کے لیے 21ویں صدی کی سب سے اہم مہارتوں میں سے ایک ہے۔ کمپیوٹر لیب کے قیام اور ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دے کر، قبائلی امور کی وزارت اور این سی ایل کا مقصد یہ مہارتیں قبائلی طلبا میں پیدا کرنا ہے۔ دنیا بھر کے نوجوان آج انٹرنیٹ اور کمپیوٹرز کے ذریعے تعلیم حاصل کرتے ہیں، اس لیے طلبا اور اساتذہ کو ڈیجیٹل آلات تک رسائی ضروری ہے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور اختراع سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یہ اقدام وزارت کی جانب سے ای ایم آر ایس میں شروع کیے گئے جدید پروگرام جیسے ڈیجیٹل ٹیوٹرنگ برائے آئی آئی ٹی-جے ای ای اور نیٹ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروگرام وغیرہ کو مزید تقویت دے گا۔
  2. طالبات کی صحت و صفائی: ماہواری کی صحت اور صفائی کو فروغ دے کر، توقع ہے کہ طالبات کے تعلیمی تسلسل اور تعلیمی کارکردگی پر مثبت اثر پڑے گا۔

مستفید ہونے والے افراد: یہ اقدام 26,000 سے زائد قبائلی طلبا بشمول 13,500 طالبات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

15-09-2025

                                                                                                                                       U: 6055

 


(Release ID: 2166975) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi