اقلیتی امور کی وزارتت
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھومی پوجن کیا اور ممبئی یونیورسٹی میں سنٹر آف ایکسیلنس ان ہیریٹیج لینگویجز اینڈ کلچرل اسٹڈیز کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
تحقیق کو فروغ دینے اور ورثے کی زبانوں اور روایات کے تحفظ کا مرکز
Posted On:
15 SEP 2025 6:32PM by PIB Delhi
ممبئی یونیورسٹی کے ودیا نگری کیمپس میں 15 ستمبر 2025 کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب کرن رجیجو نے بھومی پوجن کیا اور اسٹڈیز کو فروغ دینے اور اس کی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے سنٹر آف ایکسیلنس ان ہیریٹیج لینگویجز اینڈ کلچرل اسٹڈیز کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس تقریب میں اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار سمیت معززین نے شرکت کی۔ ایم او ایم اے کے جوائنٹ سکریٹری، جناب رام سنگھ، پروفیسر (ڈاکٹر) رویندر کلکرنی، وائس چانسلر، ممبئی یونیورسٹی، (ڈاکٹر) اجے بھامارے، پرو وائس چانسلر، ممبئی یونیورسٹی، اور دیگر عہدیدارموجود تھے۔


تقریب کے دوران، عزت مآب مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا’ممبئی یونیورسٹی میں یہ پروگرام صرف کورسز کے مطالعہ کا آغاز نہیں ہے، بلکہ یہ بھارت کے روشن مستقبل کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھ رہا ہے، جس میں ثقافتی اور لسانی وراثت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔‘‘
وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ممبئی یونیورسٹی نےبھارت کی ترقی میں منفرد کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وزارت کی اسکیموں کا ذکر کیا،جن میں جیو پارسی اسکیم بھی شامل ہے اورکہا’ہم دنیا کی واحد حکومت ہیں جو پارسی کمیونٹی کی آبادی بڑھانے کے لیے خصوصی کوششیں کررہی ہے۔‘
عزت مآب وزیر نے زور دے کر کہا کہ کوئی دوسرا ملک اقلیتوں کی اس طرح پرواہ نہیں کرتا جس طرحبھارت کرتا ہے۔


سکریٹری، اقلیتی امور کی وزارت، ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزارت زبان کے مطالعہ کو فروغ دے رہی ہے اور ملک کی متنوع زبانوں کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
وائس چانسلر، ممبئی یونیورسٹی، پروفیسر (ڈاکٹر) رویندر کلکرنی نے اس منصوبے کے پس منظر اور اہمیت کی وضاحت کی، اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ پروجیکٹ ثقافتی اقدار کے نظام اور ورثے کو کس طرح فروغ دے گا۔
سنٹر آف ایکسی لینس ان ہیریٹیج لینگویجز اینڈ کلچرل اسٹڈیز ماحولیاتی اخلاقیات، تقابلی عالمی فلسفہ اور نایاب مخطوطات کی ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے پالی اور اویستا پہلوی پر علمی اور ثقافتی ،رسمی مخطوطات، زبانی روایات، اور مذہبی لٹریچر کی تخلیق کے ساتھ ساتھ نایاب مخطوطات کی ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے بین الاقوامی اسکالرزکے ساتھتوجہ فراہم کرے گا ۔
اقلیتی امور کی وزارت تعلیم کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور جامع ترقی کو یقینی بنا کر اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 6050
(Release ID: 2166946)
Visitor Counter : 2