عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ 16 ستمبر 2025 کو خصوصی مہم 5.0 کے لیے مخصوص ویب پورٹل کا آغاز کریں گے


پندرہ ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 کا تیاری کا مرحلہ ہوگا

خصوصی مہم 5.0 کے نفاذ کا مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک چلے گا

حکومت ہند کے تمام دفاتر میں سوچھتا اور التوا میں کمی پر توجہ مرکوز کریں

Posted On: 15 SEP 2025 6:22PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ خصوصی مہم 5.0 کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے ایک مخصوص آن لائن ویب پورٹل (https://scdpm.nic.in/specialcampaign5/ ) کا آغاز کریں گے۔ یہ افتتاح خصوصی مہم 5.0 کے نوڈل افسران، عوامی شکایات کے نوڈل افسران اور اپیلیٹ اتھارٹیوں کے ساتھ حکومت ہند کی تمام 84 وزارتوں/ محکموں کے اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس سے سکریٹری ڈی اے آر پی جی، سکریٹری محکمہ ڈاک، سکریٹری ریلوے بورڈ، سکریٹری کوئلہ اور سکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی بھی خطاب کریں گے۔

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات سال 2021 سے خصوصی مہم کے لیے نوڈل محکمہ کے طور پر کام کر رہا ہے تاکہ ملک بھر میں سرکاری دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دی جا سکے اور زیر التوا امور کو کم کیا جا سکے۔ خصوصی مہم 5.0 یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقد ہوگی جس سے قبل 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک تیاری کا مرحلہ ہوگا۔ خصوصی مہم کا مقصد حکومت ہند کے تمام دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینا ہے، جس کے لیے ”سچوریشن اپروچ“ اختیار کیا جائے گا۔

سال 2021 سے اب تک خصوصی مہم کی چار کڑیوں (2021، 2022، 2023 اور 2024) کے ذریعے کباڑ کی فروخت سے 2364.05 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ ماہانہ سکریٹریٹ ریفارم مانیٹرنگ (جولائی 2025 تک) اور چار خصوصی مہم کے دوران 12.04 لاکھ سے زائد مقامات کو کور کیا گیا، 137 لاکھ سے زائد فائلیں تلف کی گئیں اور کباڑ کی فروخت سے 3,296 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی۔ صرف خصوصی مہم 4.0 میں ہی تقریباً 6 لاکھ مقامات کو کور کیا گیا، 25.18 لاکھ فائلیں تلف ہوئیں، 189.75 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کی گئی اور کباڑ کی فروخت سے تقریباً 650 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔

خصوصی مہم کے دوران متعدد اختراعی اقدامات کیے گئے جنہیں دستاویزی شکل دے کر دسمبر میں ”گڈ گورننس ویک“ کے موقع پر تشخیصی رپورٹ کے طور پر جاری کیا گیا۔ یہ مہم وزرا، وزرائے مملکت اور وزارتوں/ محکموں کے سکریٹریوں کی قیادت میں چلائی گئیں۔ خصوصی مہم کی پہل اور کامیابیاں وزیر اعظم کے ”من کی بات“ میں بھی شامل کی گئیں۔

کابینہ سکریٹری نے 30 جولائی 2025 کو حکومت ہند کی تمام وزارتوں کے سکریٹریوں کو ایک ڈی او لیٹر بھیجا اور ڈی اے آر پی جی نے یکم اگست 2025 کو خصوصی مہم 5.0 کے لیے تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے۔ خصوصی مہم 5.0 تمام وزارتوں/ محکموں اور ان کے ماتحت/ ذیلی/ خودمختار دفاتر سمیت فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر اور بیرون ملک ہندوستانی مشنز میں چلائی جائے گی، جو خدمات کی ترسیل یا عوامی رابطے کے ذمہ دار ہیں۔ خصوصی مہم 5.0 کا فوکس بہترین طریقہ کار کے انضمام پر ہوگا جیسے ”ریل چوپال“، ”ڈاک چوپال“، ”سائبر سوچھتا“ اور توجہ ملٹری دفاتر، سی اے پی ایف، بیرون ملک مشن، شمال مشرقی ریاستوں اور صفائی متروں کی شمولیت/ میکانائزڈ صفائی طریقوں کے اپنانے پر بھی مرکوز ہوگی۔ فضلہ مینجمنٹ کے تحت فوکس ای ویسٹ کے سائنسی تلف/ انتظام پر ہوگا۔

خصوصی مہم 5.0 کا تیاری مرحلہ 30 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ اس دوران وزارتیں/ محکمے منتخب زمروں میں زیر التوا امور کی نشاندہی کریں گے، زمینی سطح کے عملے کو متحرک کریں گے، مہماتی مقامات کو حتمی شکل دیں گے، ریکارڈ کا جائزہ لیں گے، جگہ کے انتظام کی منصوبہ بندی کریں گے اور شناخت شدہ کباڑ کو تلف کریں گے۔ بہترین طریقہ کار ”گڈ گورننس ویک 2025“ (19 تا 24 دسمبر 2025) میں پیش کیے جائیں گے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

15-09-2025

                                                                                                                                       U: 6046

 


(Release ID: 2166928) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi