کانکنی کی وزارت
ہندوستان کے سوچھ بھارت مشن میں شمولیت: جیولوجیکل سروے آف انڈیا سوچھتا ہی سیوا 2025 کے تحت ملک گیر صفائی مہم چلائے گا
Posted On:
15 SEP 2025 6:14PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے سوچھ بھارت ابھیان کے حصے کے طور پر، جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک ”سوچھتا ہی سیوا“ مہم کے تحت متعدد اقدامات نافذ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سال کے موضوع ”سوچھوتسو“ کے تحت، جس کا مقصد صاف اور سبز تہوار اور زیرو ویسٹ کمیونٹی تقریبات ہیں، جی ایس آئی کی کاوشیں سوچھتا ہی سیوا 2025 کے پانچ ستونوں پر مرکوز ہوں گی جن میں شامل ہیں کلینلی نس ٹارگٹ یونٹ (سی ٹی یو) کی تبدیلی، عوامی مقامات کی بحالی، صفائی متروں کا تحفظ، صاف سبز تہواروں کے فروغ اور سوچھتا کے بارے میں بیداری پھیلانا۔ ان مربوط کوششوں کے ذریعے جی ایس آئی کا مقصد اجتماعی ذمہ داری کو تحریک دینا اور صفائی کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنانا ہے۔
یہ مہم 17 ستمبر 2025 کو جی ایس آئی کے ملک بھر کے تمام دفاتر میں اجتماعی سوچھتا حلف کے ساتھ شروع ہوگی۔ آغاز کے موقع پر ”ایک پیڑ ماں کے نام“ کے تحت شجرکاری، کباڑ اور ای ویسٹ کو تلف کرنا اور صفائی متروں کو سماج میں ان کی قیمتی خدمات کے اعتراف میں اعزاز بھی دیا جائے گا۔
اس مہم کا مرکزی نکتہ کلینلی نس ٹارگٹ یونٹ (سی ٹی یو) کی تبدیلی ہوگا۔ جی ایس آئی نے پورے بھارت میں 34 سی ٹی یو کی نشاندہی کی ہے تاکہ مقامی برادریوں اور حکام کے اشتراک سے بلیک اسپاٹ کو اپنایا اور بہتر بنایا جا سکے اور طویل مدتی دیکھ بھال اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ عوامی مقامات کی صفائی کے اقدام کے تحت، جی ایس آئی اپنے دفاتر، بازاروں، پارکوں، ٹرانسپورٹ مراکز اور جیو ہیریٹیج مقامات پر منظم صفائی مہمات چلائے گا، جس میں شہریوں کی شمولیت اور اجتماعی عمل پر زور دیا جائے گا۔
صفائی متر سرکشا شیور کے ذریعے جی ایس آئی صفائی کارکنوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے گا، جس میں حفاظتی طبی معائنہ، پی پی ای کٹ کی تقسیم اور سماجی فلاحی سہولتوں تک رسائی فراہم کرنا شامل ہوگا تاکہ ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ صاف سبز تہواروں کے ستون کے مطابق، جی ایس آئی ماحول دوست تقریبات کو فروغ دے گا، جن میں فضلہ سے پاک پوجا، عوامی مقامات پر سوچھتا رنگولی، کچرے سے فن پاروں کی تخلیق اور تہوار کے بعد صفائی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
یہ مہم سوچھتا کی وکالت پر بھی زور دے گی، جس میں ریلیاں، انسانی زنجیریں، بیداری سمواد، اسکول مقابلے اور تخلیقی پروگرام شامل ہوں گے تاکہ نوجوانوں، طلبا اور برادریوں کو سوچھتا کا پیغام عام کرنے میں شامل کیا جا سکے۔
25 ستمبر 2025 کو جی ایس آئی قومی مہم ”ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ“ میں حصہ لے گا۔ افسران، عملہ اور مقامی شہری مختلف مقامات پر ایک گھنٹے کی اجتماعی صفائی مہم میں شامل ہوں گے، جو عملی اتحاد کی طاقت کو ظاہر کرے گا۔ خصوصی توجہ جیو ہیریٹیج مقامات پر دی جائے گی، جہاں بڑے پیمانے پر صفائی اور بیداری کے پروگرام منعقد ہوں گے۔ یہ سرگرمیاں جی ایس آئی کے ماحولیاتی پائیداری اور ورثے کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔
یہ مہم 2 اکتوبر 2025 کو مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ اختتامی تقریب میں جی ایس آئی صفائی متروں اور سوچھتا ہی سیوا 2025 مہم کے نمایاں شرکا کو ان کی اہم خدمات کے اعتراف میں اعزاز دے گا۔ ان اجتماعی کوششوں کے ذریعے جی ایس آئی سوچھ بھارت مشن کے تئیں اپنی وابستگی دہراتا ہے اور صفائی کو ایک مشترکہ سماجی ذمے داری کے طور پر مستحکم کرتا ہے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 6045
(Release ID: 2166920)
Visitor Counter : 2