اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نے اقلیتی بہبود کے لیے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے وزرا کے قومی سطح کے اجلاس کی صدارت کی


جناب کرن رجیجو نے لوک سموردھن پرو کے دوران سودیشی اور ’میڈ اِن انڈیا‘ کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ وکست بھارت@2047 کے وژن کو تقویت دی جا سکے

Posted On: 13 SEP 2025 6:40PM by PIB Delhi

وزارت اقلیتی امور نے 13 ستمبر 2025 کو وانجیہ بھون، نئی دہلی میں ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے معزز وزرائے اقلیتی فلاح کا قومی سطح کا اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس کی صدارت معزز مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب کرن رجیجو نے کی، جبکہ معزز وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جناب جارج کُریئن اور سکریٹری، وزارت اقلیتی امور ڈاکٹر چندر شیکھر کمار بھی موجود تھے۔

اس اجلاس میں 8 ریاستوں کے وزرا نے شرکت کی، جن میں بہار سے جناب محمد زما خان، مہاراشٹر سے جناب ایڈوکیٹ منیل کُراو کوکاٹے، ناگالینڈ سے جناب اِمکونگمار، اوڈیشہ سے جناب نِتیانند گوند، تمل ناڈو سے جناب ایس ایم نصار، تریپورہ سے جناب شکلا چرن نوٹیہ، اتر پردیش سے جناب اوم پرکاش راج بھر اور اروناچل پردیش سے جناب کینٹو جینی شامل تھے۔

ریاستوں/ مرکز  زیر انتظام علاقوں کے وزرا اور سکریٹریوں نے بھارت بھر میں اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اسکیموں کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اپنی آرا اور تجاویز پیش کیں۔

 

 

 

اجلاس کا مرکز وزارت کی مختلف اسکیموں کے لیے قانون سازی، پالیسی، ادارہ جاتی اور عمل درآمدی ڈھانچوں میں آئی گوم (IGoM) اصلاحات رہا، تاکہ عوامی زندگی میں آسانی پیدا کی جا سکے، اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے، روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں، عالمی مسابقت میں اضافہ کیا جا سکے اور اقلیتی برادریوں کے لیے اصلاحات پر مبنی ادارہ جاتی نظام تشکیل دیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران معزز مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب کرن رجیجو نے کہا کہ ”ایک نئے وژن کے ساتھ ہم پالیسیوں میں تبدیلی لا رہے ہیں اور سابقہ اقدامات کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہے ہیں، خصوصاً اقلیتی نوجوانوں، خواتین اور تمام برادریوں کے فائدے کے لیے۔“

معزز وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جناب جارج کریئن نے تمام اسٹیک ہولڈروں پر زور دیا کہ وہ خدمات کی مؤثر ترسیل اور پائیدار ترقی کے لیے ”ریفارم، پرفارم، ٹرانسفارم اور انفارم“ کے منتر پر عمل کریں۔ انھوں نے کہا کہ جاری اسکیمیں، جیسے کہ پردھان منتری وراثت کا سموردھن اور پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم اقلیتی برادریوں کے لیے ہنر مندی اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

معزز وزیر برائے محکمہ سیریکلچر اور اقلیتی امور، حکومت ناگالینڈ، جناب امکونگمار نے فلاحی اسکیموں کے نفاذ میں پیش آنے والے چیلنج کا ذکر کیا اور ریاست میں ان پر مؤثر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی تجویز کی۔ انہوں نے ناگالینڈ میں اقلیتی برادریوں کے لیے جاری منصوبوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

اقلیتی و پسماندہ طبقات کی فلاح کے معزز وزیر، حکومت اوڈیشہ، جناب نتیانند گوند نے بتایا کہ اوڈیشہ میں اقلیتی برادریوں کے لیے فلاحی اسکیموں کے فوائد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

معزز وزیر برائے کوآپریشن، قبائلی فلاح اور اقلیتی فلاح، حکومت تریپورہ، جناب شکلا چرن نوٹیہ نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ریاستی حکومت پیشہ ورانہ کورس کرنے والے اقلیتی نوجوانوں کو مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس اقدام کا مقصد خود انحصاری کو فروغ دینا اور روزگار و کاروباری مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

معزز وزیر برائے اقلیتی ترقی و اوقاف، حکومت مہاراشٹر، جناب ایڈوکیٹ منیل کراو کوکاٹے نے یقین دلایا کہ ریاست اقلیتی برادریوں کی ترقی اور فلاح کے لیے اسکیموں پر عمل درآمد کرے گی اور ان کے نفاذ کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے۔

معزز وزیر مملکت برائے محکمہ اقلیتی فلاح، حکومت بہار، جناب محمد زما خان نے وزارت کی ہر اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تعداد بیان کی اور اسکیموں کے مؤثر نفاذ کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

معزز وزیر برائے اقلیتی فلاح، مسلم وقف و حج، ایم ایل اے، حکومت اتر پردیش، جناب اوم پرکاش راج بھر نے ریاست میں وزارت اقلیتی امور کی مختلف اسکیموں کے ذریعے حاصل ہونے والے مثبت اثرات اور ترقی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات اتر پردیش میں جامع ترقی کو فروغ دینے اور اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزارت نے اقلیتوں کی ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کا پانچ سالہ روڈ میپ پیش کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ نمائندوں کی جانب سے دی گئی تجاویز اصلاحات کے روڈ میپ کو تیار کرنے کے لیے ناگزیر ہیں، تاکہ اقلیتی برادریوں کی ترقی و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

معزز مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب کرن رجیجو نے ”لوک سمر دھن پرو“ میں شریک تمام دستکاروں سے اپیل کی کہ وہ ”ووکل فار لوکل“ کے جذبے کو بھرپور انداز میں آگے بڑھائیں اور ”میک اِن انڈیا“ کی حمایت کریں تاکہ ”وکست بھارت“ کے وژن کو مضبوط بنایا جا سکے۔

 

 

کنکلیو نے ہندوستان بھر میں اقلیتی برادریوں کی جامع ترقی اور انھیں بااختیار بنانے کے  حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

13-09-2025

                                                                                                                                       U: 5980

 


(Release ID: 2166396) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi