وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کا پہلا تربیتی دستہ پورٹ لوئس اور لا ریونین سے روانہ

Posted On: 13 SEP 2025 5:45PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے پہلے تربیتی اسکواڈرن  کے بحری جہاز - آئی این ای ترشول ،آئی سی جی ایس سارتھی ، آئی این ایس تیربالترتیب 11 ستمبر 2025 کو لا ریونین اور پورٹ لوئس سے روانہ ہوئے، جس سے بحر ہند کے علاقے  میں سمندری تعاون اور علاقائی سلامتی کو تقویت ملی۔ دوروں نے مہاساگر کے وژن کی رہنمائی میں مشترکہ تربیت اور صلاحیت سازی کے ذریعے سمندری شراکت کو بڑھانے کے لیے ہندوستانی بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

لا ریونین میں، ہندوستانی بحریہ اور فرانسیسی بحریہ کے درمیان دو طرفہ مصروفیات پیشہ ورانہ تبادلوں اور تربیتی تعاملات پر مرکوز تھیں۔ آئی این ایس تیر اور آئی سی جی ایس  سارتھی نے فلوریئل کلاس فریگیٹ ایف ایس لی میلان کے ساتھ ایک پی اے ایس ایس ای ایکس  میں حصہ لیا، جس میں مربوط مشقیں، مواصلاتی مشقیں، اور نیویگیشن مشقیں شامل تھیں۔ بندرگاہ پر بات چیت کے دوران، دونوں بحری افواج کے اہلکاروں نے مشترکہ ڈائیونگ آپریشنز، کراس ٹریننگ وزٹ، اور شپ بورڈ سے واقفیت کی۔ ٹی ایس آئی  کے تربیت یافتہ افراد نے سی آر او ایس ایس  اور ایک بحری ورکشاپ کا بھی دورہ کیا، آپریشنز اور دیکھ بھال کے طریقوں کے بارے میں قابل قدر بصیرت حاصل کی۔ مشترکہ یوگا سیشنز، دوستانہ کھیلوں کے فکسچر، اور سماجی تبادلوں نے دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کیا۔

پورٹ لوئس، ماریشس میں، آئی این ایس شاردول نے ماریشس کے نیشنل کوسٹ گارڈ کے ساتھ مشترکہ پیشہ ورانہ تبادلہ کیا، جس میں غوطہ خوری، فائر فائٹنگ اور نقصان پر قابو پانے کی مشقیں، شپ بورڈ سے واقفیت، اور کراس ڈیک وزٹ شامل ہیں۔ جہاز نے مشترکہ ای ای زیڈ  نگرانی، پی اے ایس ایس ای ایکس  ،اور ایم سی جی ایس وائلینٹ  کے ساتھ کراس بورڈنگ مشقیں بھی کیں، جس سے دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط باہمی تعاون کی تصدیق ہوئی۔ ثقافتی اور کمیونٹی آؤٹ ریچ سرگرمیاں، بشمول یوگا سیشن، کھیلوں کے فکسچر، اور کمیونٹی سروس کے اقدامات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مزید برآں، جہاز نے اسکول کے بچوں، ہندوستانی تارکین وطن کے ارکان اور ماریشیا کے شہریوں کے دوروں کی میزبانی کی۔

لا ریونین اور ماریشس میں ٹی ایس آئی  کی بیک وقت پورٹ کالز علاقائی بحریہ کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کی پائیدار شراکت کو اجاگر کرتی ہے،اور  دوستی کے پلوں کو مضبوط کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(1)QM0F.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(1)BOPH.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)1CXD.jpeg

ش ح ۔ ال

UR-5976

 


(Release ID: 2166331) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi