وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے ماؤنٹ ابو میں برہما کماریز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا


وزیر جناب جادھو نے ماؤنٹ ابو میں ذہنی- جسمانی طب پر قومی کانفرنس کا افتتاح کیا

جناب جادھو نے برہما کماریز کی دواؤں کے پودے لگانے کی کوششوں کے لیے این ایم پی بی کی حمایت کا وعدہ کیا

وزیر نے برہما کماریز کے روحانی کام کی ستائش کی، ماؤنٹ ابو میں میڈیٹیشن سیشن میں حصہ لیا

Posted On: 12 SEP 2025 3:25PM by PIB Delhi

آیوش کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت و خاندانی بہبود کےوزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے ماونٹ آبو کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہمہ جہت فلاح و بہبود اور روحانی صحت کو فروغ دینے والی مختلف اہم سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف نے گیان سروور میں برہما کماریز کے زیرِ اہتمام منعقدہ ‘ذہنی و جسمانی طب’ پر 51ویں قومی کانفرنس کا افتتاح کیا، جس کا موضوع تھا:‘خود نگہداشت کے ذریعے صحت کی قیادت’۔ اپنے خطاب میں جناب جادھو نے دہائیوں سے مراقبہ(میڈیٹیشن)، اندرونی طاقت اور متوازن طرزِ زندگی کا پیغام پھیلانے میں برہما کماریز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خود نگہداشت پر ان کا زور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے مکمل ہم آہنگ ہے، جو جدید صحت کے نظام کو  ہندوستان کی روحانی وراثت سے جوڑنے کی وکالت کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جیسے جیسے ہندوستان صحت کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، ایسے اقدامات اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ حقیقی فلاح و بہبود ذہن، جسم اور روح کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں ہے۔

جناب جادھو نے گیان سروور میں برہما کماری شیوانی دیدی کے ساتھ ایک بامعنی ملاقات بھی کی۔ انہوں نے ‘میڈیٹیشن ڈے’(مراقبہ کا دن) منانے کی ان کی تجویز کی تعریف کی اور اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا، جو کہ بین الاقوامی یومِ یوگا کی طرز پر ایک عالمی اہمیت کا دن بن سکتا ہے۔

ایک اہم اعلان میں وزیر موصوف نے کہا کہ نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) برہما کماریز کے زرعی ونگ کی قیادت میں کی جانے والی شجرکاری کی مہمات کو معاونت فراہم کرے گا، تاکہ ہمہ جہت صحت کے طریقوں میں طبی اور روحانی پودوں کے استعمال کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

اپنے دورے کے دوران جناب جادھو نے برہما کماریز کے کئی اہم اداروں کا بھی دورہ کیا، جن میں شانتی ستبھ، گلوبل اسپتال، پانڈو بھون، اور آرٹ گیلری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقامات مثبت توانائی اور روحانی سکون سے بھرپور ہیں، جو زائرین کو اندرونی سکون اور جذباتی توازن کا گہرا احساس فراہم کرتے ہیں۔

وزیر موصوف نے ایک میڈیٹیشن(مراقبہ سیشن) میں بھی شرکت کی، جسے انہوں نے روحانی طور پر تقویت بخش قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے تجربات اندرونی طاقت کو بڑھاتے ہیں، ذہنی ارتکاز کو تیز کرتے ہیں اور ایک متوازن اور مثبت طرزِ زندگی کی طرف رہنمائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔

1.jpg

2.jpg

3.jpg

4.jpg

5.jpg

6.jpg

**************

(ش ح۔م ع ن ۔ش ب ن)

U. No. 5936


(Release ID: 2166082) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Gujarati