وزارات ثقافت
‘انمیشا: انٹرنیشنل لٹریچر فیسٹیول’ کا تیسرا ایڈیشن پٹنہ میں منعقد ہوگا
اس میلے میں ہندوستان اور بیرون ملک سے 550 سے زیادہ مصنفین شرکت کریں گے
فیسٹیول میں 100 سے زیادہ زبانوں کی نمائندگی
Posted On:
10 SEP 2025 6:30PM by PIB Delhi
انمیشا ایشیا کا سب سے بڑا اور جامع بین الاقوامی ادبی میلہ ہے۔ انمیشا کے تیسرے ایڈیشن میں 550 سے زائد ممتاز ادیب، شاعر، محقق، مترجم، ناشر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات حصہ لیں گی جو 100 سے زیادہ زبانوں کی نمائندگی کریں گی۔ یہ میلہ 4 دنوں میں 90 نشستوں پر مشتمل ہوگا اور تقریباً 15 ممالک کے ادیب اس میں شرکت کریں گے۔ انمیشا کے دو پچھلے ایڈیشن 2022 میں شملہ اور 2023 میں بھوپال میں منعقد ہوئے تھے۔
ساہتیہ اکادمی، وزارتِ ثقافت، حکومتِ ہند اور حکومتِ بہار کے اشتراک سے انمیشا کا تیسرا ایڈیشن ایک چار روزہ بین الاقوامی ادبی میلے کے طور پر 25 ستمبر 2025 سے 28 ستمبر 2025 تک سمراٹ اشوک کنونشن سینٹر، پٹنہ، بہار میں منعقد کرے گا۔
وزارتِ ثقافت کے سکریٹری جناب ویویک اگروال نے 10 ستمبر 2025 کو اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے)، نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کی اور میڈیا کو وزارتِ ثقافت کے زیر اہتمام ‘‘گیان بھارتم’’ مشن کے تحت 11 سے 13 ستمبر 2025 تک دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہونے والے سمینار اور آنے والے ‘‘انمیشا: انٹرنیشنل لٹریچر فیسٹیول’’ کے بارے میں بتایا۔ گيان بھارتم وزارتِ ثقافت کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد بھارت کے وسیع مخطوطاتی ورثے کا سروے، دستاویزی تحفظ، ڈیجیٹائزیشن اور عوامی رسائی فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر وزارتِ ثقافت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ امیتا پرساد سربھائی، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچچدانند جوشی اور ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری ڈاکٹر کے سری نواس راؤ بھی موجود تھے۔
نامور شخصیات جیسے کہ جناب عارف محمد خان، گورنر بہار، جناب جاوید اختر، جناب گریش کاسراوالی، ڈاکٹر سونل مان سنگھ، ڈاکٹر ایرینا بارمیٹوا، جناب نووتیج سرنا، ڈاکٹر پرتبھا رائے، جناب امول پالیکر، ڈاکٹر بلدیو بھائی شرما، پروفیسر ایچ ایس شیوا پرکاش، ڈاکٹر کپل کپور، مہامہوپادھیائے سوامی بھدریش داس، کے جے کمار، محترمہ انوجا چندرمولی، کئی ممالک کے سفرا اور دیگر ممتاز شخصیات میلے میں شریک ہوں گی۔
میلے میں مشاعرے اور داستان گوئی کے سیشنز، اور مختلف اہم موضوعات پر پینل مباحثے ہوں گے جیسے: دھرم لٹریچر، مابعد جدید ہندوستانی ادب اور سنیما، غیر ملکی زبانوں میں ہندوستانی ادب کے فروغ کے امکانات، کلاسیکی ہندوستانی ادب کا مشینی ترجمہ، قومی تعلیمی پالیسی کو مضبوط بنانے میں ادب کا کردار، دلت ادب کا سماجی ترقی میں کردار، ہندوستانی ادبی نسائیت، قبائلی برادریوں کی ہجرت اور شناخت کے بحران، بھکتی ادب، مصنفین، ناشرین اور کاپی رائٹ کے مسائل، تاریخی فکشن، خواتین کا ہندوستانی تھیٹر وغیرہ۔ اس کے ساتھ قبائلی ادیبوں کی ملاقات، ایل جی بی ٹی کیو ادیبوں کی ملاقات اور بہت کچھ شامل ہوگا۔
میلے میں شام کے وقت ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے جن میں ایک خصوصی پیشکش گریمی ایوارڈ یافتہ رکی کیج کی ہوگی۔ سب کے لیے داخلہ بالکل مفت ہے۔
*****
(ش ح –ع و- م ق ا)
U. No.5921
(Release ID: 2165882)
Visitor Counter : 2