محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ڈی یو این اے ایس ایس اور آئی سی مرکز برائے حکمرانی نے نئے ای پی ایف او افسران کے درمیان اخلاقی قیادت کو فروغ دیا

Posted On: 11 SEP 2025 6:37PM by PIB Delhi

عوامی خدمات میں اخلاقی قیادت کی خصوصیات کو شامل کرنے کی ایک سنگ میل پہل قدمی کے تحت، پنڈت دین دیال نیشنل اکیڈمی آف سوشل سکیورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس) – ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کی کی اعلیٰ تربیتی اکادمی – نے ترقی دیے گئے 30 سے زائد نئے اسسٹنٹ پروویڈنٹ فنڈ کمشنرز (اے پی ایف سی) کے لیے اخلاقیات اور بنیادی اقدار پر ایک خصوصی اجلاس کی میزبانی کی۔

آئی سی مرکز برائے حکمرانی (آئی سی سی ایف جی) کے تعاون سے منعقد کیے گئے، اس تربیتی پروگرام  کا مقصد افسران کے درمیان اخلاقی قیادت کی گہری سمجھ پیدا کرنا ہے، جن میں سے ہر ایک اپنے نئے کرداروں میں دو دہائیوں سے زیادہ کا سروس کا تجربہ لاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SCR0.jpg

اپنے خطاب میں، پی ڈی یو این اے ایس ایس کے ڈائریکٹر، جناب کمار روہت نے ادارہ جاتی اقدار اور اخلاقی طرز عمل کے لیے ای پی ایف او ​​کی ثابت قدمی پر زور دیا۔ انہوں نے تنظیم کی جاری ڈیجیٹل تبدیلی پر روشنی ڈالی — خاص طور پر ای-آفس پلیٹ فارم کے ذریعے پیپر لیس ماحول میں تبدیلی — جو کہ سروس کی فراہمی میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی پر اس کی توجہ کا براہ راست عکاس ہے۔

سیشنز کی قیادت آئی سی سی ایف جی کے سینئر اراکین نے کی، جنہوں نے حکمرانی میں اخلاقیات کے اصولوں اور عملی نفاذ کے بارے میں فکر انگیز نقطہ نظر پیش کیا۔ جناب راجیو سچدیوا، آئی سی سی ایف جی کے ایک بنیادی گروپ کے رکن، نے واضح طور پر سماجی اصولوں اور اخلاقی عمل کے درمیان فرق کو واضح کرتے ہوئے کہا: "اخلاق وہ معیار ہیں جن کی معاشرہ ہم سے توقع کرتا ہے، لیکن اخلاقیات وہ اعمال ہیں جن کی ہم نمائش کرتے ہیں۔"

ایک تحریکی نقطہ نظر کو شامل کرتے ہوئے، بریگیڈیئر راجندر کمار نے ایک اثر انگیز ہندی کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے افسران کو دیانتداری پر قائم رہنے کی ترغیب دی:

’’اخلاقیات کی کشتی ڈگمگا سکتی ہے لیکن کبھی ڈوبتی نہیں۔‘‘

پروفیسر سنیل کمار نے افسران کو دعوت دی کہ وہ قوم کی تعمیر میں اپنی انفرادی شراکت اور تنظیم کی کامیابی میں اخلاقی خدمات کے کردار پر گہرائی سے غور کریں۔ انہوں نے اُن سے ’سیوا بھاؤ‘  کے جذبے سے اپنے فرائض کو انجام دینے کی اپیل کی – بے لوث خدمت کا وہ جذبہ  جو عوامی انتظامیہ کے قلب میں مضمر ہے۔

باہم اثر پذیر سیشنوں کے دوران آئی سی سی ایف جی کے جناب ونود کے موریہ نے اپنی معلومات ساجھا کیں، جس میں ان کے ساتھ علاقائی پی ایف کمشنر-1 اور ان کی کلی طور پر وقف ٹیم بھی شامل تھی، جنہوں نے اس اثرانگیز پروگرام کے اہتمام کلیدی کردار ادا کیا۔

پی ڈی یو این اے ایس ایس اور آئی سی سی ایف جی کے درمیان یہ تعاون ای پی ایف او ​​کے اندر قیادت کی پرورش کے لیے ایک اسٹریٹجک کوشش کی نشاندہی کرتا ہے جو نہ صرف تکنیکی طور پر ہنر مند ہے بلکہ اخلاقی طور پر بھی باشعور ہے۔ سیشن کا اختتام شرکاء میں مقصد کے نئے احساس کے ساتھ ہوا، جس سے اس پیغام کو تقویت ملی کہ اخلاقی قیادت ایک شفاف، جوابدہ، اور شہری کے لیے پہلے گورننس کے فریم ورک کی تعمیر کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

پی ڈی یو این اے ایس ایس کے بارے میں:

پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سیکورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس) حکومت ہند کی وزارت محنت اور روزگار کے تحت ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او ) کا اعلیٰ ترین تربیتی ادارہ ہے۔ 1990 میں قائم کیا گیا، پی ڈی یو این اے ایس ایس سماجی تحفظ کے شعبے میں تربیت، تحقیق اور مشاورت کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے، جس کا مقصد ایک بین الاقوامی مرکز برائے فضیلت بننا ہے۔

آئی سی مرکز برائے حکمرانی کے بارے میں:

آئی سی مرکز برائے حکمرانی(آئی سی سی ایف جی) ایک آزاد، غیر سرکاری تھنک ٹینک ہے جو ہندوستان میں اچھی حکمرانی کے اصولوں کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ تربیتی پروگراموں، ورکشاپس، اور پالیسی مکالموں کے ذریعے، آئی سی سی ایف جی اخلاقی فیصلہ سازی، دیانتداری، اور شہریوں پر مبنی خدمات کی فراہمی کو فروغ دینے کے لیے سرکاری ملازمین اور پبلک سیکٹر کے رہنماؤں کے ساتھ مشغول ہے۔

www.centreforgovernance.com

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5912


(Release ID: 2165804) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi