وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایف ایس کے سکریٹری کے زیر صدارت بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں مالی اعانت سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 11 SEP 2025 5:17PM by PIB Delhi

مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری جناب ایم ناگراجو نے آج بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں مالی اعانت سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سرکاری شعبے کے بڑے بینکوں، نجی شعبے کے بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور این بی ایف سی-آئی ایف سیز کے سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔

زیر بحث کچھ اہم مسائل میں مالی اعانت کی دستیابی میں کمی، میونسپل بانڈز کے اجرا میں رکاوٹیں، صلاحیت سازی اور تربیت میں اضافہ اور دیوالیہ پن اور وصولی سے متعلق اعداد و شمار کی بہتر دستیابی شامل ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں مالی اعانت سے متعلق امور پر مختلف اقدامات/سفارشات پیش کی گئیں۔
میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نیشنل بینک فار فنانسنگ انفراسٹرکچر اینڈ ڈیولپمنٹ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کرے گا اور 15 دن کے اندر مالیاتی خدمات کے محکمے کو ایک رپورٹ پیش کرے گا۔

**************

(ش ح۔ک ح ۔ص ج)

U. No. 5905


(Release ID: 2165737) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi