عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
نیشنل سینٹر فار گُڈ گورننس (این سی جی جی) نے ماریشس کے مڈ کیریئر سول سرونٹس کے لیے پہلا خصوصی صلاحیت سازی پروگرام شروع کیا
دو ہفتے طویل پروگرام میں 14 اہم وزارتوں اور محکموں کی نمائندگی کرنے والے 30 مڈ کیریئر سول سرونٹس شریک
Posted On:
11 SEP 2025 4:02PM by PIB Delhi
نیشنل سینٹر فار گُڈ گورننس (این سی جی جی) نے 8 ستمبر 2025 کو ماریشس کے مڈ کیریئر سول سرونٹس کے لیے پہلا خصوصی صلاحیت سازی پروگرام شروع کیا۔ یہ دو ہفتے طویل پروگرام 8 سے 19 ستمبر 2025 تک مسوری اور نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے، جو بھارت اور ماریشس کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آئندہ دو ہفتوں کے دوران، ماریشس کی 14 اہم وزارتوں اور محکموں بشمول صحت، محنت و صنعت، سماجی تحفظ، عوامی خدمات و انتظامی اصلاحات، تعلیم اور وزیر اعظم کے دفتر کے 30 افسران بھارت میں اس تربیتی پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں، جسے حکومتِ ہند کی وزارتِ خارجہ نے اسپانسر کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل این سی جی جی، ڈاکٹر سوریندر کمار بگڑے، آئی اے ایس نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے تمام شرکا کو بھارت میں خوش آمدید کہا اور بتایا کہ نصاب کو بڑی احتیاط سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ماریشس کے تمام افسران اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے رواں سال مارچ 2025 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ماریشس کے دورے کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ تربیتی اقدام دونوں ممالک کو مزید قریب لا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے این سی جی جی اور ماریشس کی وزارتِ پبلک سروس، ایڈمنسٹریشن اینڈ انسٹی ٹیوشنل ریفارمز کے درمیان ہوئے ایم او یو کا بھی ذکر کیا، جس کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں 500 ماریشسی سول سرونٹس کی بھارت میں تربیت کی جائے گی۔ آخر میں ڈاکٹر بگڑے نے افسران پر زور دیا کہ وہ پروگرام کے دوران فعال طور پر شریک ہوں، خصوصاً مینٹروں کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں۔

این سی جی جی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اے پی سنگھ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خوش آمدیدی کلمات کہے، جب کہ کورس کوآرڈینیٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہمنشی رستوگی نے پروگرام کا جائزہ پیش کیا اور آئندہ دو ہفتوں کی مشترکہ سیکھنے کی فضا قائم کی۔

دو ہفتے پر مشتمل اس پروگرام میں بلیو اکانومی، ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، آل انڈیا سروسز، بھارتی عدالتی نظام، اسمارٹ سٹیز، فیصلہ سازی میں حکمرانی سمیت کئی موضوعات پر سیشنز ہوں گے۔ شرکا کو عملی تجربہ بھی حاصل ہوگا، جن میں انبھوتی کندر کا دورہ (پی ایم گتی شکتی اور او ڈی او پی پہل کو سمجھنے کے لیے)، انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی)، انڈین فیوژن سینٹر – انڈین اوشین ریجن (آئی ایف سی۔ آئی او آر)، گوتم بدھ نگر میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ وابستگی تاکہ ضلعی حکمرانی اور پالیسی نفاذ کو قریب سے سمجھا جا سکے، اور آگرہ میں تاج محل کا دورہ شامل ہے۔

یہ پروگرام ڈاکٹر ہمنشی رستوگی (کورس کوآرڈینیٹر و ایسوسی ایٹ پروفیسر)، ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری (کو-کورس کوآرڈینیٹر و فیکلٹی)، شری سنجے دت پنت (ٹریننگ اسسٹنٹ)، میگھا تومر (ینگ پروفیشنل) اور این سی جی جی کی ایک وقف ٹیم کی نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے۔
****
ش ح۔ا س ک۔ ع ر
U.N-58901
(Release ID: 2165705)
Visitor Counter : 2