مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی ایل) نے جامع آئی ٹی سلیوشن کو مضبوط بنانے کے لیے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 11 SEP 2025 1:34PM by PIB Delhi

وزارت مواصلات کے تحت حکومت ہند کے ایک انٹرپرائز ٹیلی کمیونیکیشن  کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی ایل) نے پی این بی کے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور اس کی ٹیکنالوجی کی یکسر تبدیلی کے سفر کو تیز کرنےکے لئے 3 ستمبر 2025 کو پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں تاکہ  تیزتر ، زیادہ قابل اعتماد اور صارفین پر مرکوز ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جاسکیں۔

1.jpg

دستخط کی تقریب نئی دہلی کےٹی سی آئی ایل ہیڈ کوارٹرمیں منعقد ہوئی جس میں ممتاز شخصیات موجود تھیں۔ ٹی سی آئی ایل کے وفد کی قیادت سی ایم ڈی سنجیو کمارنے کی جبکہ پی این بی کی نمائندگی جی ایم جناب منیش اگروال کے علاوہ دونوں تنظیموں کے سینئر ایگزیکٹوز نے کی۔

اس مفاہمت نامے کے تحت، ٹی سی آئی ایل آئی ٹی کنسلٹنسی، پروجیکٹ مینجمنٹ اور پیچیدہ ٹیکنالوجی سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد میں خصوصی مہارت فراہم کرے گا۔ اس اشتراک کا مقصد مضبوط، محفوظ اور ضوابط کے مطابق حل فراہم کرنا ہے جو پی این بی کی ڈیجیٹل بنیاد کو مضبوط کرے گا ، آپریشنل لچیلے پن کو بہتر بنائے گا اور صارفین سے متعلق خدمات میں جدت طرازی میں تعاون کرے گا۔

تعاون کے کلیدی شعبوں میں آر ایف پی لائف سائیکل مینجمنٹ، سسٹم انٹیگریشن، آئی ٹی انفراسٹرکچر رول آؤٹ اور ریگولیٹری کمپلائنٹ ٹیکنالوجی کی تعیناتی شامل ہیں۔ ضروریات کے مطابق، ٹی سی آئی ایل پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ (پی ایم سی) یا پروجیکٹ امپلیمینٹنگ ایجنسی (پی آئی اے) کے طور پر کام کرے گی تاکہ پی این بی کے ٹیکنالوجی روڈ میپ اور صارفین کی ترجیحات کے مطابق حل کو یقینی بنایا جاسکے۔

2.jpg

 ٹی سی آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب سنجیو کمار نے کہا:

’’پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ یہ شراکت داری سرکردہ اداروں کے لیے ایک قابل اعتماد ٹیکنالوجی پارٹنر کے طور پر ٹی سی آئی ایل کے کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔ آئی ٹی کنسلٹنسی، خریداری اور ٹرن کی پر عمل درآمد میں اپنی مہارت کو یکجا کرکے، ہم پی این بی کو اس کی آئی ٹی بنیاد کو آگے بڑھائیں گے اور اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دیں گے۔

پی این بی کے جی ایم جناب منیش اگروال نے مزید کہا:

"ٹی سی آئی ایل کے ساتھ یہ اسٹریٹجک شراکت داری پی این بی کے آئی ٹی سے متعلق تبدیلی کےسفر میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔ آئی ٹی کنسلٹنسی اور پروجیکٹ مینجمنٹ میں ٹی سی آئی ایل کی ثابت شدہ مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے، ہم اپنی ٹیکنالوجی کو جدید بنانے میں تیزی لانے اور جدید آئی ٹی حل فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں جو پورے ہندوستان میں اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ یہ اشتراک ہمیں ایک زیادہ لچیلے، محفوظ اور صارفین پر مرکوز بینکنگ ایکو سسٹم بنانے کے قابل بنائے گا۔

یہ اشتراک پی این بی کو تیزی سے نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے، محفوظ اور تعمیل کے عمل کو یقینی بنانے اور صارفین کو تیزتر، زیادہ قابل اعتماد اور ڈیجیٹل طور پر فعال بینکنگ کے تجربات پیش کرنے کے قابل بنائے گا۔

یہ مفاہمت نامہ حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا وژن میں بھی تعاون کرتا ہے، تاکہ ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی خدمات میں اعتماد کو تقویت دی جاسکے اور ملک کے ڈیجیٹل بینکنگ منظر نامے کو آگے بڑھایا جاسکے۔

3.jpg

**************

(ش ح۔ک ح ۔ص ج)

U. No. 5889


(Release ID: 2165653) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi