عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’اضلاع کی مجموعی ترقی‘‘ پر قومی کانفرنس 12-11 ستمبر 2025 کو پٹنہ میں منعقد ہوگی


عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت اور بہار کے وزیر اعلی افتتاحی اجلاس میں قومی  کانفرنس سے خطاب کریں گے

ضلع کلکٹر اور ریاستی/مرکزی حکومت کے سینئر افسران سمیت 20 سے زائد مقررین ایوارڈ یافتہ بہترین طرز عمل پیش کریں گے

قومی کانفرنس کا مقصد ملک بھر کے اضلاع میں اپنائی گئی جدید طرز حکمرانی کو فروغ دینا ہے

Posted On: 10 SEP 2025 7:57PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ(ڈی اے آر پی جی)، حکومت بہار کے تعاون سے، 11سے12 ستمبر، 2025 تک  پٹنہ میں’’اضلاع کی مجموعی ترقی‘‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار مشترکہ طور پر قومی  کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وہ افتتاحی خطبہ بھی پیش  کریں گے۔ کانفرنس میں طرزحکمرانی کی نمائش کی جائے گی جنہیں عوامی انتظامیہ  میں وزیر اعظم کے اعزازات کے تحت تسلیم کیا گیا ہے۔

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب  وی سری نواس اور حکومت بہار کے چیف سکریٹری ،جناب پرتیہ امرت بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یہ خیالات اور طریقوں کے پرکشش تبادلے کے لیے ایک ماحول پیدا کرے گا۔

اس دو روزہ پروگرام میں وزیر اعظم ایوارڈ یافتہ اور منتخب پہل 2023 اور 2024 (اضلاع کی مجموعی ترقی)، وزیر اعظم کےذریعے اعزاز یافتہ پہل  2023 اور 2024 (حکمرانی میں اختراعات) اور بہار حکومت میں اختراعات پر پرزنٹیشن دی  جائیں گی۔ ان میں مجموعی ترقی، ڈیجیٹل گورننس، صحت، تعلیم، دیہی تبدیلی اور عوامی خدمات کی فراہمی جیسے کئی زمرے شامل ہوں گے ۔ وزیراعظم ایوارڈیافتہ پہل 2024 پر ایک فلم بھی دکھائی جائے گی۔

قومی کانفرنس کا پہلا سیشن وزیر اعظم ایوارڈ یافتہ/منتخب پہل 2023 اور 2024 (حکمرانی میں اختراعات) پر مبنی ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پونیت یادو کریں گے۔ اس میں ضلعی سطح کی اختراعات پر بات کی جائے گی۔

قومی کانفرنس میں اس طرح کے مزید چار سیشن ہوں گے۔ اس کی صدارت سینئر افسران کریں گے جن میں بہار کے چھوٹے آبی وسائل کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری جنا ب  نرمدیشور لال؛ آئی آئی پی اے، نئی دہلی کےڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایس این ترپاٹھی اور محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات  کی  جوائنٹ سکریٹری محترمہ سریتا چوہان شامل ہیں۔ اس دوران مختلف ریاستوں سے ضلعی سطح کی اختراعات پر پرزنٹیشن دی جائیں گی۔  اس کے علاوہ بہار حکومت میں اختراعات پر مرکوز ایک سیشن بھی ہوگا۔

اس کانفرنس میں ہندوستان بھر سے 300 سے زیادہ مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ ان میں سینئر ایڈمنسٹریٹر، شعبے کے ماہرین اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد شامل ہوں گے۔

قومی کانفرنس کا مقصد ملک بھر کے اضلاع کی طرف سے اپنائی گئی  جدید طرز حکمرانی کے طریقوں کو ظاہر کرنا اور  فروغ دینا ہے جس نے خدمات کی فراہمی، شہریوں کی فلاح و بہبود اور مقامی ترقی کے نتائج کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔ کانفرنس کا مقصد ضلعی کلکٹروں، سینئر عہدیداروں، پالیسی سازوں اور ماہرین کو تجربات کا اشتراک کرنے، فلیگ شپ اسکیموں کی تکمیل، مختلف شعبوں میں مربوط ترقی اور شکایات کے ازالے کے موثر طریقہ کار کے حصول کے لیے حکمت عملیوں پر غور و فکر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ شراکت داری  اور باہمی معلومات کو فروغ دے کر، یہ کانفرنس کامیاب ماڈلز کو ادارہ جاتی بنانے، مؤثر اقدامات کو فروغ دینے اور زمینی سطح پر جامع اور شہریوں پر مرکوز حکومت کی طرف ہندوستان کے سفر کو تیز کرنے کی کوشش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ م ش۔ع ن)

U. No. 5884


(Release ID: 2165604) Visitor Counter : 2
Read this release in: Hindi , English