وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

قومی ٹاسک فورس نے خودکشی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر طلباء کی فلاح و بہبود اور خودکشی کی روک تھام کے سروے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل کی

Posted On: 10 SEP 2025 9:08PM by PIB Delhi

خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن (10 ستمبر 2025) کے موقع پر، این ٹی ایف طلباء، والدین، اساتذہ، اداروں، اور ذہنی صحت سے متعلق پیشہ ور ماہرین سے سروے میں حصہ لینے اور مفید مشوروں سے نوازنے کی اپیل کی  گئی ہے۔

ٹاسک فورس کا مینڈیٹ

قومی ٹاسک فورس(این ٹی ایف) کا کام  ایک جامع رپورٹ تیار کرنا ہے، جو کہ درج ذیل نکات پر مشتمل ہو۔

* طلباء میں ریگنگ کئے جانے، امتیازی سلوک، تعلیمی دباؤ، مالی مشکلات اور ذہنی صحت  جیسے خودکشی کے اہم اسباب کی نشاندہی کرنا۔

* طلباء کی فلاح و بہبود پر اثر انداز ہونے والی نظامی اور ادارہ جاتی کمیوں کا جائزہ لینا۔

* ذہنی صحت کو بہتر بنانے اور خودکشی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات سے متعلق سفارشات پیش کرنا۔

پس منظر اور صورتحال

موجودہ صورتحال

ہندوستان میں 60,380 سے زیادہ اعلیٰ تعلیمی ادارے (ایچ ای آئی) ایسے ہیں ، جن میں 4.46 کروڑ طلباء اور 16 لاکھ فیکلٹی ممبران ( اے آئی ایس ایچ ای 2022–23) ہیں۔

این سی آر بی کی 2022 کی رپورٹ کے مطابق، 13,044 طلباء نے خودکشی کی، جو کہ خودکشی کی تمام اموات کا 7.6 فیصد ہے۔

ٹاسک فورس کی سرگرمیاں

ادارہ جاتی دورے

این ٹی ایف نے دہلی، ہریانہ، کرناٹک اور تمل ناڈو کے 13 اداروں کا دورہ کیا ہے، طلباء، فیکلٹی، منتظمین، اور شکایات کمیٹیوں کے ساتھ ملاقاتیں کی گئیں۔ خاص توجہ کم مراعات یافتہ طلباء اور فلاح و بہبود کی سہولیات و بنیادی ڈھانچے پر دی گئی۔ مزید دوروں کی منصوبہ بندی ہے۔

اسٹیک ہولڈر کی مشاورت

ٹاسک فورس نے میڈیکل طلباء، معذوری کے حقوق کے کارکنوں، غیر معمولی طلباء، اور ایس سی- ایس ٹی طلباء کے ساتھ مشاورت کی ہے۔ سول سوسائٹی گروپس، این جی اوز، اور انجمنوں نے بھی گذارشات فراہم کی ہیں۔

سروے

قومی ٹاسک فورس پورے ملک میں آن لائن سرویوز کر رہا ہے جو انگریزی اور ہندی میں دستیاب ہیں، اور یہ درج ذیل افراد کے لیے ہیں:

  • اعلیٰ تعلیمی ادارے
  • والدین/سرپرست
  • فیکلٹی ممبران
  • دماغی صحت سے متعلق پیشہ ور ماہرین
  • عام عوام

اب تک، جوابات موصول ہوئے ہیں:

80,000+ طلباء

10,000+ فیکلٹی

15,000+ والدین

700+ ذہنی صحت فراہم کنندگان

8,000+ متعلقہ شہری

سروے ویب سائٹ https://ntf.education.gov.in  پر دستیاب ہیں۔

ریگولیٹری اداروں کیلئے ہدایات

محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اے آئی سی ٹی ای، این ایم سی، فارمیسی کونسل، نرسنگ کونسل اور بار کونسل سمیت دیگر ریگولیٹری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔ اداروں کو درج ذیل معلومات فراہم کرنی ہوں گی:

طلباء/اساتذہ کی تعداد اور زمروں و کوٹہ کے لحاظ سے تشکیل

دستیاب ذہنی صحت کی سہولیات

خودکشی کرنے یا خود کشی کی کوشش سے متعلق ریکارڈ

طلباء کا ڈراپ آؤٹ

شکایات کے ازالے سے متعلق کمیٹیاں (اینٹی ریگنگ کمیٹی، اندرونی شکایات کمیٹی، مساوی مواقع سیل، وغیرہ)

طالب علم کی بہبود سے متعلق چیلنجز اور اقدامات

اے آئی ایس ایچ ای کے تحت رجسٹرڈ تمام ایچ ای آئی  کو 12 ستمبر 2025 تک ادارہ جاتی سروے مکمل کرنا ہوگا۔

ابھی سروے میں حصہ لیں:

 https://ntf.education.gov.in

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ا۔ن م۔

U-5876


(Release ID: 2165601) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Telugu