سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پرپل فیسٹ 2025 – سب کی شمولیت، وقار پر مبنی اور بااختیار کاری سے متعلق جشن
Posted On:
11 SEP 2025 11:40AM by PIB Delhi
انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی)، نئی دہلی نے ایمیٹی یونیورسٹی، اتر پردیش (نوئیڈا) کے تعاون سے 10-11 ستمبر 2025 کو پرپل فیسٹ 2025 کا انعقاد کیا۔
افتتاحی تقریب میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ منمیت کور نندا اور ایمیٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بلویندر شکلابھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر بلویندر شکلا نے اس بات پر زور دیا کہ جامنی کلر صرف ایک رنگ نہیں ہے، بلکہ یہ مساوات، اعتماد اور وقار کی علامت ہے۔ انہوں نے سامعین کو یاد دلایا کہ دیویانگجن کمزور نہیں ہیں، بلکہ ان کے پاس منفرد صلاحیتیں ہیں جو معاشرے کو جسمانی حدود سے باہر دیکھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
محترمہ منمیت کور نندا نے اپنے تبصرے میں، دیویانگجن کے تئیں شمولیت، معاون آلات کے بارے میں بیداری اور نارمل برتاؤ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ معاون آلات خیراتی نہیں ہیں، بلکہ یہ ایک حق ہے، جو معذور افراد کے لیے آزادی اور عزت نفس کو قابل بناتا ہے۔
تقریب کا آغاز آئی ایس ایل آر ٹی سی کے ڈائرکٹر جناب کمار راجو کے استقبالیہ کلیمات سے ہوااور اس کے بعد ثقافتی اور تعلیمی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔
افتتاحی تقریب کے دوران، محترمہ گردیپ کور واسو کو قوت سماعت اوربصارت سے محروم فرد کے طور پر ان کی نمایاں کامیابیوں اور ثابت قدمی کے اعتراف میں تعریفی سند پیش کی گئی۔ وہ مدھیہ پردیش کے کمرشل ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں متعدد معذوری کے زمرے کے تحت سرکاری ملازمت حاصل کرنے والی سماعت اور بصارت سے محروم پہلی ہندوستانی ہیں۔

پرپل فیسٹ 2025 کا تصور دیویانگجن کی تخلیقی صلاحیتوں، ہنر اور بااختیار بنانے کے ایک متحرک جشن کے طور پر کیا گیا ہے۔ اہم جھلکیاں اس طرح ہیں:
- آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش - دیویانگجن کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی نمائش۔
- انٹرپرینیورشپ اسٹالز (22 اسٹالز) - دیویانگجن کاروباریوں کے لیے مواقع فراہم کرنا۔
- ثقافتی پروگرام اور کھیلوں کی تقریبات - تنوع، تخلیقی صلاحیتوں اور شرکت کا مظاہرہ کرنا۔
- جاری بحالی تعلیم (سی آر ای) پروگرامز –بھارتی سائن لینگویج (آئی ایس ایل) پر خصوصی توجہ کے ساتھ پیشہ ورانہ علم کو مضبوط بنانا۔
پرپل فیسٹ 2025 یہ پیغام دیتا ہے کہ معذوری کوئی کمزوری نہیں ہے، معاون آلات خیرات نہیں ہیں اور احترام کوئی احسان نہیں ہے- یہ سب ایک حق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ک ا۔ ن م۔
U-5881
(Release ID: 2165581)
Visitor Counter : 2