حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

حکومتِ ہند کے خصوصی سائنسی مشیر کی صدارت میں وشاکھاپٹنم میں تیسری آل سائنس اور ٹیکنالوجی کلسٹرز میٹ منعقد

Posted On: 10 SEP 2025 6:30PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کے خصوصی سائنسی مشیر (پی ایس اے) پروفیسر اجے کمار سود نے 910 ستمبر 2025 کو وشاکھاپٹنم میں منعقدہ تیسرے آل کلسٹرز میٹ کی صدارت کی، جس کی میزبانی وِزَاگ سائنس اور ٹیکنالوجی کلسٹر (اے ایم ٹی زیڈ) نے کی۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر پرویندر مائنی، سائنٹیفک سیکریٹری، خصوصی سائنسی مشیر (او پی ایس اے) کے دفتر حکومتِ ہند، اور ڈاکٹر راکیش کور، ایڈوائزر/سائنسدان-جی، او پی ایس اے نے بھی غور و خوض میں حصہ لیا۔

2020 میں تصور کردہ، سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈٹی) کلسٹرز کا یہ اقدام—جو او پی ایس اے کے تحت شروع کیا گیا—علاقائی بنیادوں پر قائم نیٹ ورکس ہیں جن کا مقصد تعلیمی اداروں، صنعت، حکومت اور اسٹارٹ اپس کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینا ہے تاکہ تحقیق کے نتائج کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور اختراع پر مبنی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔ وقت کے ساتھ، یہ پہل ایک نمایاں پروگرام کی شکل اختیار کر چکی ہے جو مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کو آگے بڑھاتا ہے۔

اپنے کلیدی خطاب میں، پی ایس اے پروفیسر سود نے اس بات پر زور دیا کہ ایس اینڈ ٹی کلسٹرز میں مقامی مسائل کے حل فراہم کرنے، صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی اختراعی ماحولیاتی نظام کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے اس امر کی اہمیت اجاگر کی کہ کلسٹرز کے ماحولیاتی نظام کی مؤثریت اور عالمی سطح پر پوزیشننگ کو بہتر بنانے کے لیے مضبوط بین الکلسٹر تعاون ضروری ہے تاکہ تکمیلی مہارتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

سائنٹیفک سیکریٹری نے نوٹ کیا کہ آٹھ فعال کلسٹرز میں سے پانچ اپنے آپریشنز کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں صنعتی شراکت داری پر نئی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ انہوں نے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان متحرک تعلق کو نمایاں کیا جو اختراع کو آگے بڑھاتا ہے، تحقیقی نتائج کو عملی شکل دینے میں مدد کرتا ہے، اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہماری سائنسی کاوشیں تجارتی امکانات کو تیز رفتاری سے حاصل کر سکیں۔ ڈاکٹر کور نے سفارش کی کہ کلسٹرز کو چاہیے کہ وہ او پی ایس اے کے دیہی ٹیکنالوجی ایکشن گروپ (آریو ٹی اے جی) اور آر یو ٹی اے جی ای اسمارٹ دیہات مراکز (آر ایس وی سی) پروگرامز کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں۔

 

افتتاحی اجلاس میں، پی ایس اے پروفیسر سود نے سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈٹی) کلسٹرز کا باضابطہ لوگو جاری کیا اور آئندہ بین الاقوامی کانفرنس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کلسٹرز (جو 45 دسمبر 2025 کو منعقد ہوگی) کے لیے ویب پیج کا آغاز کیا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کلسٹر کا یہ لوگو ایک اوپن مقابلے کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا تھا جو اگست 2025 میں منعقد ہوا۔ لوگو ایک مدر بورڈ پر چپ کی مثال کو ظاہر کرتا ہے جو مختلف حصوں کو آپس میں جوڑتا ہے، اور اس سے کلسٹرز کے اس کردار کو اجاگر کیا گیا ہے جو تعلیمی اداروں، صنعت، اسٹارٹ اپس اور حکومت کو جوڑنے میں اہم ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس میں موضوعاتی تکنیکی اجلاس، عالمی کلسٹرز کے ساتھ گول میز مباحثے، اور وقت کے ساتھ تیار کی گئی ٹیکنالوجیوں کی نمائش شامل ہوگی۔

اس کے علاوہ، پروفیسر سود نے بنگلورو سائنس اور ٹیکنالوجی (بیسٹ) کلسٹر کی جانب سے تیار کردہ "ون ہیلتھ" پر ایک جامع دستاویز بھی جاری کی۔ مزید یہ کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کلسٹر ڈیش بورڈ پیش کیا گیا جس میں ان آٹھ کلسٹرز کی سہولت سے تیار اور تعینات کی جا رہی جدید ٹیکنالوجیز کو دکھایا گیا۔

 

ایانترم (ای وائی اے این ٹی آر اے ایم) ، جو ای کباڑ کے انتظام کے لیے ایک خصوصی سہولت ہے اور وِزَاگ سائنس اور ٹیکنالوجی کلسٹر کے ذریعے قائم کی گئی ہے، کا افتتاح بھی پروفیسر سود نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر پرویندر مائنی، شری کیتن گرگ (کمشنر، گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن) اور تمام آٹھ کلسٹرز کے شراکت دار موجود تھے۔ یہ سہولت ای کباڑ کے محفوظ جمع، علیحدگی، ڈسمینٹلنگ اور ری سائیکلنگ کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں ضائع شدہ میڈیکل الیکٹرانکس، اطلاعاتی ٹیکنالوجی ہارڈویئر اور صارفین کے آلات سمیت مختلف قسم کے الیکٹرانک کچرے کو سنبھالنے کی صلاحیت موجود ہے۔

 

دو روزہ اجلاس کے دوران، تمام آٹھ کلسٹرز (ریسرچ اینڈ انوویشن سرکل آف حیدرآباد، بیسٹ کلسٹر، بھونیشور سٹی نالج اینڈ انوویشن کلسٹر، پونے نالج کلسٹر، نادرن ریجن ایس اینڈ ٹی کلسٹر پی آئی آر اے ایچ آئی ، جودھپور سٹی نالج اینڈ انوویشن کلسٹر، دہلی ریسرچ امپلیمینٹیشن اینڈ انوویشن، اور وِزَیگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کلسٹر) نے جاری کام، نتائج اور منصوبے پیش کیے، جن میں بین الکلسٹر تعاون اور بین الاقوامی کانفرنس کی تیاری کے طریقہء کار پر خصوصی توجہ دی گئی۔

پروفیسر سود نے کہا کہ کلسٹرز کو ایک متحرک اور حل پر مبنی ماحولیاتی نظام میں ڈھلنا چاہیے، جو خود کفالت اور صنعت کے ساتھ مضبوط تعلقات پر مرکوز ہو۔ اس سے مقامی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر مبنی تحقیق اور جدت کو فروغ ملے گا، جو ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

اجلاس کے اختتام پر، پی ایس اے پروفیسر سود نے کلسٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سہولت سے تیار کردہ ٹیکنالوجیوں پر مشتمل جامع دستاویزات تیار کریں، خاص طور پر پانی کی بحالی، ای کباڑ کے انتظام، اور اسمارٹ زراعت کے شعبوں میں۔ یہ جامع دستاویزات ان اسٹارٹ اپس کی ٹیکنالوجیوں کو زیادہ وسیع سطح پر نمایاں کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی جو کلسٹرز کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

تیسرے آل کلسٹرز میٹ کے نتیجے میں بین الکلسٹر تعاون کو مزید مضبوط کیا گیا، جہاں پروفیسر سود نے کلسٹرز کو رہنمائی دی کہ وہ اپنی تیار کردہ اور صارفین ایجنسیز کے ذریعے اپنائی گئی ٹیکنالوجیوں کو دیگر کلسٹرز میں منتقل کریں تاکہ انہیں ان کے متعلقہ خطوں میں نافذ کیا جا سکے۔

 

***

ش ح ۔   م د   ۔  م  ص

(U : 5857 )


(Release ID: 2165414) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi