کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صنعت کو آگے آنے اور میڈٹیک سیکٹر کے لیے دستیاب فنڈز کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے: ‘انڈیا میڈ ٹیک ایکسپو 2025’ میں کیمیاوی اور کھاد کی وزارت کے دواسازی کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری


حکومت میڈیکل ڈیوائس پارکس  کو فروغ دینے کی اسکیم کا جائزہ لے رہی ہے: جوائنٹ سکریٹری، ڈی او پی

میڈیکل ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کو ایک سپر پاور بنانے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، آندھرا پردیش میڈ ٹیک زون

مضبوط انضباطی ڈھانچہ  اور ٹیکنالوجی کا انضمام سافٹ ویئر کو میڈیکل ڈیوائس (ایس اے ایم ڈی) حل کے طور پر تیار کرنے کے لیے اہم ہے: سائنسدان اور صنعت

प्रविष्टि तिथि: 05 SEP 2025 9:00PM by PIB Delhi

کیمیاوی اور کھاد کی وزارت کے دواسازی کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری جناب رویندر پرتپ سنگھ نے آج صنعت کو ڈی اوپی کی  طبی آلات کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔

انہوں نے ’بھارت کے میڈیکل ڈیوائس پارکس کو مضبوط بنانا: عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ کے لیے روڈ میپ‘ کے عنوان سے سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس اہم پرزوں  کی مینوفیکچرنگ، ضروری خام مال، ہنر کی تربیت، طبی مطالعات کی حمایت، مشترکہ انفراسٹرکچر کی ترقی اور صنعت کے فروغ  کے لیے مختلف اسکیمیں موجود ہیں لیکن ہم دستیاب فنڈز کا مکمل فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔ صنعت کو اگلے درخواست کے دور میں اچھے مشوروں  کے ساتھ آگے آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ میڈیکل ڈیوائس پارک اسکیم، محکمہ کی جانب سے ایک فعال ماحولیاتی نظام بنانے کی کوشش تھی۔ فی الحال تین میڈیکل ڈیوائس پارک قائم ہیں اور وہ  گوتم بدھ نگر (اتر پردیش)، اُجین (مدھیہ پردیش) اور کانچی پورم (تمل ناڈو) میں ہیں۔ ہم مشترکہ انفراسٹرکچر کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں تاکہ عام طور پر 15فیصدسمجھی جانے والی لاگت کے نقصان کو کم کیا جا سکے۔ تینوں پارک میں شہری انفراسٹرکچر تقریباً مکمل ہے اور کئی یونٹس کو پلاٹس الاٹ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے صنعت کے نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ ہم میڈیکل ڈیوائس پارک اسکیم کا جائزہ لے رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ انفراسٹرکچر کے علاوہ مزید کیا پیش کیا جا سکتا ہے۔

آندھرا پردیش میڈٹیک زون (اے ایم ٹی زیڈ) کے منیجنگ ڈائریکٹر و فاؤنڈر سی ای او ڈاکٹر جیتندر شرما نے صنعت کو مشورہ دیا کہ میڈٹیک پارکس کو صرف زرخیززمین کے طور پر نہ دیکھا جائے بلکہ انہیں سائنسی ماحولیاتی نظام کے طور پر ترقی دی جائے۔

یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (وائی ای آئی ڈی اے) اور میڈیکل ڈیوائس پارک کے سی ای او جناب راکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ اتر پردیش نے 350 ایکڑ کے میڈیکل ڈیوائس پارک کی تفصیلی پیشکش کی ہے اور اس میں موجود مختلف ماحولیاتی نظام اور مشترکہ انفراسٹرکچر کی سہولتوں کا ذکر بھی کیا۔

انہوں نے میڈیکل ڈیوائس پارک کے لیے دی جانے والی مراعات کی تفصیل دی، جن میں ہر یونٹ کے لیے 7.5 فیصد تک کی کیپٹل انٹرسٹ سبسڈی

 ایس جی ایس ٹی ری ایمبرسمنٹ،ای پی ایف ری ایمبرسمنٹ، ملازمت کی ترغیب، ایئر کارگو ہینڈلنگ چارج، فریٹ انسنٹیو، ایم ایس ایم ای اور غیر ایم ،ایس ایم ای صنعت کے پلانٹ و مشینری کے لیے قرض کی سہولت شامل ہیں۔

تمل ناڈو میں ایس آئی پی سی اوٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر الارمل مانگئی نے تمل ناڈو ایم ڈی پی کی سہولتوں، فوائد اور مراعات پر روشنی ڈالی اور صنعت کے شرکاء سے ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

اس سیشن کے بعد خریدار ایجنسیز کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈی اوپی کے جوائنٹ سکریٹری جناب آر۔پی سنگھ اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور اس اجلاس کے معاون صدر جناب راکیش کمار نے مشترکہ طور پر کی۔ اس میں ریاستی حکومت کے نمائندے، پرائیویٹ اسپتال اور میڈٹیک صنعت کے افراد نے شرکت کی۔

اگلے سیشن میں ’گلوبل ریگولیٹری سبمشن‘ کے موضوع پر سی ڈی سی ایس او کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جناب  اسیم ساہو اور برطانیہ کے ریگولیٹر نے اپنے اپنے ملک میں ریگولیٹری صورتحال پر جامع پریزینٹیشن دی اور میڈیکل ڈیوائس صنعت کے فائدے کے لیے ریگولیٹری منظوری کے عمل کو ہموار کرنے میں تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

’انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025‘ کے اجلاس کا آخری سیشن ‘ایس اے ایم ڈی ،اے آئی اور سائبر سیکیورٹی: اختراعات، سہولت کار، اور بھارت کے لیے مستقبل کا روڈ میپ‘ کے عنوان سے منعقد ہوا۔ اس کی صدارت ایم ای آئی ٹی وائی کے سائنسدان جناب جے وردھن نے کی اور اس میں ماہرین تعلیم اور صنعت کے نمائندگان نے شرکت کی۔شرکاء نے غور و خوض کیا کہ اے آئی ، آئی او ٹی اور کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کی مدد سے سافٹ ویئر کو طبی آلات (ایس اے ایم ڈی )کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بھارت کی میڈٹیک مارکیٹ کو 2030 تک 30 ارب ڈالر  تک کیسے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایس اے ایم ڈی  حل کے اسکیلنگ کے لیے مضبوط ریگولیٹری فریم ورک، ٹیکنالوجی انٹیگریشن، ہنر کی تربیت اور ماحولیاتی نظام کی حمایت کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ اختراعات میں عالمی مقابلے کے قابل بن سکے۔

یہ 3 روزہ ’انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025‘ 4 ستمبر 2025 سے بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں جاری ہے۔ اس  کا انعقاد حکومت ہند کے تحت کیمیاوی اور کھاد کی وزارت کے دواسازی کامحکمہ کررہا ہے،جس میں شراکت دار تجارت و صنعت کی وزارت،طبی آلات کے برآمدات کے فروغ کی کونسل (ای پی سی ایم ڈی) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے تحت سنٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) ، حکومت ہندکے تحت صحت و خاندانی بہبودکی وزارت ہیں۔ یہ ایکسپو 6 ستمبر 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔

 

****

(ش ح ۔ ع ح۔ش ب ن

U. No. 5846

 


(रिलीज़ आईडी: 2165289) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी