ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے ایم ایس ایم ای ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی


 جناب  گری راج سنگھ نے مارکیٹ کے تنوع، گھریلو استعمال اور سودیشی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا

مرکزی وزیر نے اگلے سلسلے کی  جی ایس ٹی اصلاحات کے تبدیلی کے نتائج کو اجاگر کیا

Posted On: 09 SEP 2025 9:01PM by PIB Delhi

1.jpg

ٹیکسٹائل کی وزارت نے آج ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر کی صدارت میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی ویلیو چین کے بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے (ایم ایس ایم ای(ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کے ساتھ ایک وسیع مشاورتی میٹنگ بلائی۔ 13 اگست 2025 کو سرکردہ برآمد کنندگان کے ساتھ قومی سطح پر ہونے والی مشاورت کے بعد یہ اس طرح کی دوسری میٹنگ تھی۔ ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکسٹائل) اور مشیر تجارت بھی بحث کے دوران موجود تھے۔

بات چیت کا آغاز کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے یاد دلایا کہ ہندوستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر- جس کی مالیت 179 بلین امریکی ڈالر اور برآمدات 37.75 بلین امریکی ڈالر ہیں- جو ہندوستان کی اقتصادی طاقت اور ثقافتی ورثے کی قابل فخر علامتوں میں سے ایک ہے۔ جی ڈی پی میں تقریباً 2فیصد کے تعاون کے ساتھ  شعبہ عالمی تجارت میں 4.1فیصد حصہ کے ساتھ عالمی سطح پر چھٹے سب سے بڑے برآمد کنندہ کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو برقرار رکھتا ہے۔ 220 سے زیادہ ممالک کو برآمدات اور 520 سے زیادہ اضلاع کو فعال طور پر مصروف رکھنے کے ساتھ، ہندوستانی ٹیکسٹائلز آتم نربھر بھارت کے وژن اور سودیشی کے لازوال جذبے کی عکاسی کرتا ہے ۔

2.jpg

عالمی چیلنجز کے درمیان مضبوط  کارکردگی

عالمی اتار چڑھاؤ اور بعض شراکت داروں کی طرف سے لگائے گئے بھاری محصولات کے باوجود، ہندوستان کے ٹیکسٹائل نے مضبوطی کا مظاہرہ کیا ہے:

  • جولائی 2025 کی برآمدات 5.37 فیصد بڑھ کر 3.10 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں۔
  • اپریل تا جولائی 2025 کی برآمدات 12.18 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو سال بہ سال 3.87 فیصد نمو کی عکاسی کرتی ہیں۔
  •  زمرے کے لحاظ سے ترقی: ریڈی میڈ گارمنٹس (7.87+فیصد)، قالین (3.57+فیصد)، جوٹ کی مصنوعات (15.78+فیصد)، دستکاری اور ایم ایم ایف ٹیکسٹائل کے ساتھ مستحکم کارکردگی برقرار ہے۔

وزیر موصوف نے اہم شراکت دار ممالک، خاص طور پر جاپان (17.9+فیصد)، برطانیہ (7.39+فیصد) متحدہ عرب امارات (+9.62فیصد)، اور آسٹریلیا (1.74+فیصد)  کے ساتھ  پہلی سہ ماہی کی برآمدات میں مضبوط اضافے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف ٹی اے کے بڑے شراکت دار ممالک میں یہ مثبت رجحانات ہندوستان کی 590 بلین امریکی ڈالر کی عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں زیادہ حصہ حاصل کرنے کی صلاحیت کی تصدیق کرتے ہیں۔ انہوں نےعزت مآب وزیر اعظم کے ‘‘ووکل فار لوکل’’کے واضح  پیغام کے مطابق 40 شناخت شدہ عالمی منڈیوں میں تزویراتی تنوع کی فوری ضرورت کے ساتھ ساتھ ملک کی مانگ میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔

جی ایس ٹی اصلاحات- یکسر تبدیلی لانے کی عوامل

مرکزی وزیر نے جی ایس ٹی کونسل کی 56ویں میٹنگ (3 ستمبر 2025) کے تبدیلی کے نتائج پر روشنی ڈالی، جس نے ٹیکسٹائل ویلیو چین میں دوسرے سلسلے کے جی ایس ٹی کو معقول بنانے کا آغاز کیا۔ یہ اصلاحات  کمیوں کودور کریں گی، قیمتوں میں کمی لائیں گی، مانگ میں اضافہ کریں گی، ساتھ ہی برآمداتی  مسابقت  کوفروغ  دیں  گی۔

عزت مآب وزیر اعظم نے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں اگلے سلسلےکی ا ن اصلاحات  کو شہریوں پر مرکوزجی ایس ٹی ارتقاء کے ایک حصے کے طور پر   قرار دیتے ہوئے کہا کہ ،یہ اصلاحات ‘‘وراثت بھی، وکاس بھی’’ کے فلسفے کی عکاسی کرتی ہیں- ہندوستان کے ورثے کا تحفظ کرتے ہوئےجدید ترقی  کی راہ ہموار کرتی ہے ۔ وزیرموصوف نے ایک عالمی ٹیکسٹائل پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے کے روڈ میپ کے طور پر5 ایف فارمولے کا اعادہ کیا یعنی- فارم سے فائبر  تک  فیکٹری سے فیشن تک اور وہاں سے غیرممالک  تک ۔

3.jpg

حکومت-صنعت  شراکت داری

 ایم ایس ایم ای ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان نے اصلاحات کا خیرمقدم کیا اور مسلسل مالی مدد، آسان تعمیل، اور ہینڈلوم، دستکاری، اور جی آئی-ٹیگ شدہ سودیشی مصنوعات کی مضبوط عالمی برانڈنگ کی ضرورت پر زور دیا۔

مرکزی وزیر نے خاص طور پر ای کامرس چینلز کے ذریعے دستکاری، ہینڈ لوم اور طرز زندگی کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے کلیدی عالمی منڈیوں جیسے کہ یورپی یونین، یو ایس، اور دیگر اسٹریٹجک مقامات میں گوداموں کے قیام  کی مزید حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہندوستانی پروڈیوسروں کو براہ راست بین الاقوامی صارفین تک پہنچنےکم وقت میں اشیاء کی ادائیگی اور پریمیم مارکیٹوں میں ہندوستان کی مسابقت کو بڑھانے  کا موقع فراہم کرے گا۔

حکومت نے مسابقت کو مضبوط بنانے کے لیے پہلے ہی ہدفی اقدامات شروع کیے ہیں:

  • 31 دسمبر 2025 تک روئی پر درآمدی ڈیوٹی سے استثنیً۔
  • کیو سی او سے متعلقہ کیسز میں ایڈوانس اتھارٹی کے تحت برآمداتی ذمہ داری کو 6 سے 18 ماہ تک بڑھانا۔
  • تازہ سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے پی ایل آئی اسکیم کی درخواست ونڈو  میں توسیع کی گئی ہے۔
  • تنوع، مالی معاونت،  ڈھانچہ جاتی  اصلاحات، اور اختراع  سے متعلق صنعت کی قیادت میں چار کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

ویژن 2030 - ہندوستان کی عالمی قیادت

میٹنگ کے اختتام پر، مرکزی وزیر نے ویژن 2030 کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، جس کا مقصد:

  • 100 بلین امریکی ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات
  • 250 بلین امریکی ڈالر کی مقامی مارکیٹ

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان اہداف کو مارکیٹ کے تنوع، گھریلو کھپت میں اضافہ،  ڈھانچہ جاتی  اصلاحات، اختراعات، اور کاریگروں، بنکروں، ایم ایس ایم ای اور خواتین کاروباریوں کی طاقت کو ظاہر کرنے والی سودیشی تحریک کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے اس یقین کے ساتھ نتیجہ اخذ کیا کہ ہندوستان کی ٹیکسٹائل صنعت عزت مآب وزیر اعظم کی متحرک قیادت میں شاندار مستقبل کی دہلیز پر کھڑی ہے۔ پالیسی کی ترجیحات کے مرکز میں ایم ایس ایم ای کے ساتھ، اور ہندوستان کے ورثے کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے جدید مسابقت کے ساتھ، یہ شعبہ ٹیکسٹائل ویلیو چین - فارم سے فائبر تک، فیکٹری سے فیشن تک، اور فیشن سے غیر ملکی تک ایک عالمی رہنما کے طور پر اُبھرنے کے لیے تیار ہے۔

********

ش ح۔ش ب۔ رض

5831 U-


(Release ID: 2165216) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Kannada