نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

 برطانیہ  بھارت  بنیادی ڈھانچہ جاتی  فنانسنگ برج(یوکے آئی آئی ایف بی) سال 1 کی رپورٹ پائیدار انفرااسٹرکچر سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے میں مضبوط پیشرفت کو اجاگر کرتی ہے


برطانیہ  بھارت  بنیادی ڈھانچہ جاتی فنانسنگ برج (یوکے آئی آئی ایف بی) نے، جو نیتی آیوگ اور سٹی آف لندن کارپوریشن کے درمیان ایک اہم تعاون ہے، اپنی سال  یوکے آئی آئی ایف بی 1رپورٹ جاری کی

Posted On: 09 SEP 2025 9:23PM by PIB Delhi

برطانیہ  بھارت  بنیادی ڈھانچہ جاتی پل نے 12 ستمبر 2023 کو 12ویں اقتصادی  مذاکرات  کے ساتھ  اپنا آغاز  کیا۔ اس کے بعد نیتی  آیوگ اور سٹی آف لندن کارپوریشن کے درمیان پائیدار بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برطانیہ – بھارت  شراکت داری کے حصے کے طور پر ستمبر 2024 میں لندن میں خطوط کا تبادلہ ہوا،  یو کے آئی آئی ایف بی کو نیتی آیوگ اور شہر لندن کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے وضع کیا گیا ہے اور اس کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری  کے مواقع  شروع کرنا  اور بڑے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ کی ساخت اور مرحلہ وار سٹی آف لندن کی مہارت سے فائدہ اٹھانا ہے۔  یہ شراکت داری ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کے اہم شعبوں کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے یو کے آئی آئی ایف بی سال-1 رپورٹ متنوع سرمایہ کاری اور مالیاتی نظام کو استوار کرنے کی کوشش کرتی ہے جو طویل مدتی، مستحکم اور  خطرات  کے  بندوبست کے ساتھ پائیدار ہو۔

سال 1 کی رپورٹ میں اہم کامیابیوں اور سفارشات کی تفصیلات شامل ہیں، بشمول:

  •  شاہراہوں اور  تیز رفتار   نقل و حمل  کے شعبے میں  سرمایہ کاروں کی ترجیحات کو واضح کرنے والے پروجیکٹ کے جائزے سے متعلق  فریم ورک  تیار کرنا ؛
  • پائیداری اور استحکام کو فروغ دینا ، آب و ہوا کے بہت سے موافقت اور اای ایس جی فریم ورک کو پروجیکٹ ڈیزائن میں شامل کرنا؛
  • سرمایہ کاری میں غیریقینی صورتحال  کے اندیشےکو کم کرنے کے لیے شفافیت اور جوکھم کو مزید کم کرنا؛
  • بہتر آمدنی کے تحفظ اور   بلا روکاوٹ  وطن واپسی کے طریقہ کار کے ذریعے سرمایہ کاروں کے ریٹرنس  کی  حفاظت؛
  • مربوط منصوبے کی پائپ لائنوں کی تعمیر اور یو کے  کے بنیادی ڈھانچے کے اسپانسرز کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کو فروغ دینا؛
  • حکمرانی اور نگرانی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ  کو اپنانا، سرمایہ کاروں میں   زیادہ سے زیادہ اعتماد پیدا کرنا۔

بھارت کی بڑھتی ہوئی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات، ملک کی شہری کاری، آب و ہوا کے تئیں عزم  اور اقتصادی ترقی کی خواہشات کو تقویت دیتی ہیں۔ یو کے آئی آئی ایف بی اقدام سرمایہ کاری کی صلاحیت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے اور بڑے پیمانے پر منصوبوں کے لیے انتہائی اہم ‘‘ طویل المدتی  سرمایہ’’کی آمد  کی حوصلہ افزائی کرکے ان تبدیلی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

یو کے آئی آئی ایف بی سال 1 کی رپورٹ کے نتائج بین الاقوامی سرمائے کو غیر مقفل کرنے کی جانب ایک عملی روڈ میپ کی عکاسی کرتے ہیں: معیاری، عالمی سطح پر بینچ مارک والے پروجیکٹ کی تیاری کے عمل کو  وضع  کرنا؛  بھارت  کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ(ڈی پی آر) کو وسیع کرنے کے لیے سفارشات جس میں مکمل لائف سائیکل خطرے کا تجزیہ، لچک، اور پیسے کے لیے قیمت کے تحفظات شامل ہوں۔ مضبوط رسک شیئرنگ اور ریونیو پروٹیکشن فریم ورک کی پائلٹنگ؛ اور پورے انفراسٹرکچر ماحولیاتی نظام میں ڈیجیٹل نگرانی اور شفافیت کو بڑھانا۔ رپورٹ فلیگ شپ ایکسپریس وے اور رنگ روڈ پروجیکٹس سے  متعلق  اسٹڈیز بھی پیش کرتی ہے، اور نئے پروجیکٹ جائزہ  فریم ورک کے ذریعے مارکیٹ کی کسوٹی پر کھرے اترنے والے سرمایہ کاروں پر مرکوز پائپ لائن بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

جیسے ہی یہ پروگرام اپنے دوسرے سال میں داخل ہو رہا ہے، یو کے آئی آئی ایف بی  بھارت  کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی کے لیے مزید سرمایہ اور تعاون کو غیر مقفل کرنے کے لیے، پروجیکٹ کی تشخیص کے آلات کو بہتر بنانے، سبز ہائیڈروجن اور آف شور ونڈز جیسے شعبہ جاتی  کوریج  میں توسیع کرنے  اور سرمایہ کاروں اور تکنیکی شراکت داروں کے ساتھ گہری مشغولیت پر توجہ مرکوز کرے گا۔

********

 

ش ح۔ش ب ۔ رض

5827 U-


(Release ID: 2165186) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी