نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
سائی، این سی ایس ایس آر اور آئی آئی ٹی دہلی نے ہندوستان میں کھیلوں کی سائنس اور اختراعات کے وسیع استعمال کو تحریک دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ یہ شراکت داری سائنس اور ٹیکنالوجی کو کھیلوں کے ساتھ مربوط کرنے کے ہندوستانی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے
Posted On:
09 SEP 2025 8:22PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی رہنمائی میں، بھارت سرکار کے "آتم نربھر بھارت" وژن کو فروغ دینے کے لیے، سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے نیشنل سینٹر آف اسپورٹس سائنس ریسرچ یعنی کھیلوں کی سائنس کی ریسرچ کے قومی مرکز (این سی ایس ایس آر) نے منگل کو بھارتیہ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ دہلی کے ساتھ کھیلوں کے علوم، جدید ٹیکنالوجی اور مقامی جدت کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

یہ مفاہمت نامہ (ایم او یو) اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیگا اور گھریلو کھیلوں کے سازوسامان، کھیلوں کے سائنسی آلات اور جدید ٹیکنالوجیز کی ترقی پر توجہ مرکوز کریگا۔ درآمد شدہ آلات پر انحصار کو کم کرتے ہوئے اور ملکی تیار کردہ حل اپناتے ہوئے، یہ اقدام بھارتی حکومت کی مہم 'فخر کے ساتھ دیسی' کے ساتھ خاص طور پر کھیلوں کے شعبے میں ہم آہنگ ہے۔

اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہا: "یہ شراکت داری وزارت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کو کھیلوں کے ساتھ مربوط کیا جائے تاکہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو بااختیار بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ درجے پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی نے دیسی مصنوعات کے استعمال کی وکالت کی ہے اور یہ شراکت داری ان کے وژن کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔"
اس تعاون سے توقع کی جاتی ہے کہ:
• کھیلوں کی سائنس اور انجینئرنگ میں اعلیٰ معیار کی تحقیق کو فروغ دیا جائے گا
• کھلاڑیوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے جدت پر مبنی منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا
• ممتاز ماہرین اور اداروں کے درمیان علم کا تبادلہ ممکن ہوگا
• چوٹوں کی روک تھام اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود میں تعاون کیا جائے گا
اس مفاہت نامہ پر محترم ہری رنجن راؤ، سیکرٹری اسپورٹس، ایم وائی اے ایس اور پروفیسر رنگن بنرجی، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی دہلی کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ یہ مفاہمت نامہ این سی ایس ایس آر کے ڈائریکٹر برگیڈیئر (ڈاکٹر) ببھُو کلیان نایک کی جانب سے سائی اور پروفیسر اشونی کے اگراوال، ڈین (آر اینڈ ڈی) کی جانب سے آئی آئی ٹی دہلی کی طرف سے دستخط کی گئی۔ مفاہمت نامہ دستخطی تقریب میں موجود معززین میں پروفیسر دیپک جوشی، پروفیسر بسوارپ مکھرجی، پروفیسر کے کے دیپک، پروفیسر انل ورما، ڈین (انٹرنیشنل پروگرامز) اور پروفیسر نیتو سنگھ، ہیڈ شامل تھے، جو سب آئی آئی ٹی دہلی سے تعلق رکھتے ہیں۔

مفاہمت نامہ پر دستخط کے موقع پر، محترم ہری رنجن راؤ، سیکرٹری اسپورٹس، ایم وائی اے ایس نے آئی آئی ٹی دہلی میں حال ہی میں قائم ہونے والی بایومیکانکس لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا۔ یہ سہولت جدید کھیلوں کے سائنسی تجزیات اور بایومیکانیکل تحقیق کرنے کے قابل ہے۔ یہ لیب کھلاڑیوں کی حرکات کے سائنسی تجزیے، کارکردگی کی بہتری، اور چوٹ کے خطرے کو کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔
اس لیبارٹری کا مقصد بھارت کے کھیلوں کے سائنسی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور اختراعی کام کو فروغ دینا ہے تاکہ جسمانی طور پر قابل اور پیرا ایتھلیٹس دونوں کی مدد کی جا سکے، جو شمولیت کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
***
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 5821 )
(Release ID: 2165094)
Visitor Counter : 2