ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چڑیا گھر میں پرندوں کی تازہ اموات کی اطلاع نہیں ہے


ایویئن انفلوئنزا کے خلاف این زیڈ پی کی چوکسی جاری ہے

Posted On: 09 SEP 2025 6:56PM by PIB Delhi

نیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی) یعنی چڑیا گھر نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں چڑیا گھر کے واٹر برڈز انکلوژر یا تالابوں کے آس پاس کے ہجرت کرنے والے پرندوں میں کوئی نئی اموات نہیں ہوئیں۔

24 اگست 2025 سے 6 ستمبر 2025 تک واٹر برڈ ایویری یعنی چڑیا خانے/آئسولیشن وارڈ میں کل 9 پینٹڈ سٹارک اور 3 بلیک ہیڈڈ آئیبس کی اموات ہوئیں، جن میں سے 7 نمونوں میں ایچ 5 این 1 ایویئن انفلوئنزا وائرس مثبت پایا گیا۔

28 اگست 2025 کے بعد واٹر برڈ ایویری میں کسی پرندے کی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 6 ستمبر 2025 کے بعد آئسولیشن وارڈ میں بھی کسی پرندے کی موت رپورٹ نہیں ہوئی، اور وارڈ میں 2 پرندے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

اب تک تالاب میں کل 5 ہجرت کرنے والے پینٹڈ سٹارک کی اموات رپورٹ ہوئیں، جن میں سے 3 نمونوں میں ایچ 5 این 1 وائرس مثبت پایا گیا۔ یکم ستمبر 2025 کے بعد ہجرت کرنے والے پرندوں کی کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ماحولیاتی نمونے جمع کیے گئے ہیں اور جانچ کے لیے این آئی ایچ ایس اے ڈی، بھوپال بھیجے گئے ہیں، جن کے نتائج کا انتظار ہے۔

چڑیا گھر کے کسی اور جانور میں انفلوئنزا جیسی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

پرندوں، جانوروں اور چڑیا گھر کے عملے کی صحت کے تحفظ کے لیے سخت صفائی اور بایو سیکیورٹی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

نیشنل زولوجیکل پارک مکمل طور پر چوکس برت رہا ہے اور بیماری کو جلد از جلد قابو کرنے کے لیے معیاری پروٹوکولز اور رہنما خطوط کے مطابق تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔

***

ش ح ۔   م د   ۔  م  ص

(U : 5816 )


(Release ID: 2165074) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi