وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آئی جی این سی اے میں چوتھا آنندہ کینٹش کماراسوامی یادگاری لیکچر ہوگا

Posted On: 08 SEP 2025 11:08PM by PIB Delhi

اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کے کلچرل آرکائیوز اینڈ کنزرویشن ڈویژن کی جانب سے چوتھا ‘‘آنندہ کینٹش کماراسوامی میموریل لیکچر’’ بعنوان ‘‘بدھ کے ایک اور مجسمے کی اصل’’ منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام 9 ستمبر 2025 کو سہ پہر 4 بجے، سموت آڈیٹوریم، گراؤنڈ فلور، آئی جی این سی اے، جن پتھ، نئی دہلی میں ہوگا۔

یہ لیکچر اسکول آف آرٹس اینڈ ایسیتھٹکس، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر نمن پی اہوجاپیش کریں گے۔ اپنی گفتگو میں وہ حال ہی میں دریافت ہونے والی بودھی ستواس اور ممکنہ طور پر سدھارتھ کی، مٹی اور ہاتھی کے دانت کی بنی ہوئی تصویروں پر روشنی ڈالیں گے جو کہ مروجہ متھرا، گندھارا اور امراؤتی طرز سے مختلف ہیں۔ یہ دریافتیں بدھ مجسمہ سازی کی ارتقائی تاریخ، قدیم ہندوستان میں تھیئسٹک پوجاپاٹھ کی طرف رجحان اور آئیکونزم و انسان نما نمائندگی کے درمیان قدیم مباحث پر نئے زاویے سے غور و فکر کی دعوت دیتی ہیں۔

یہ اجلاس ، سابق آئی اے ایس، ممتاز فنکار مورخ ڈاکٹر کلیان کمار چکرورتی اور آئی جی این سی اے کے سابق ممبر سکریٹری کی صدارت میں ہوگا۔ افتتاحی خطاب اور اعزاز پیش کرنے کے فرائض آئی جی این سی اے کےممبرسکریٹری ڈاکٹر سچچدانند جوشی انجام دیں گے۔ پروگرام کا آغاز کلچرل آرکائیوز اینڈ کنزرویشن ڈویژن کےشعبے کےصدر  پروفیسر اچل پانڈیا کے تعارفی کلمات سے ہوگا۔

بودھی ستو اس اور ممکنہ طور پر سدھارتھ کی ،قدیم مٹی اور ہاتھی کے دانت کی نئی دریافتیں، جو روایتی متھرا، گندھارا اور امراؤتی طرز سے مختلف ہیں، بدھ مجسمہ سازی کے ارتقائی سفر اور قدیم ہندوستان میں تھیئسٹک پوجاپاٹ کی طرف منتقلی پر نئے زاویے سے غور کرنے کی دعوت دیتی ہیں۔ کماراسوامی کے فکری نکات کو بنیاد بناتے ہوئے، یہ لیکچر ان تازہ دریافتوں کو جدید علمی مباحث کے ساتھ جوڑتا ہے اور آئیکونزم و انسان نما نمائندگی کے دو قطبی بیانیے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس یادگاری لیکچرکے سیریز کے ذریعے آئی جی این سی اے نے آنندہ کینٹش کماراسوامی کی علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش ہے، جن کی تحقیق و دانشورانہ تعاون ہندوستانی فن، جمالیات اور فلسفے کی تفہیم میں سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں:-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح – ع ح-ع ن)

U. No. 5786


(Release ID: 2164837) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi