سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ورلڈ ڈوچن مسکولر ڈسٹروفی ڈے
Posted On:
08 SEP 2025 4:45PM by PIB Delhi
بھارتی حکومت کی سماجی انصاف اور تفویض با اختیارات کی وزارت،معذور افراد کو بااختیاربنانے سے متعلق محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے تحت ہر سال 7 ستمبر کو عالمی ڈوچین مسکولر ڈسٹرُوفی ڈے مناتی ہے۔ اس سال کا موضوع ہے: ’’کنبہ: دیکھ بھال کا مرکزی مقام‘‘۔
ڈوچین مسکولر ڈسٹرُوفی (ڈی ایم ڈی) ایک نایاب اور تدریجی بیماری ہے جو عضلات کی قوت میں بتدریج کمی کے سبب ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتی ہے اور رفتہ رفتہ حرکت، سانس لینے اور دل کےکام کرنے پر اثر انداز ہوتی ہے۔ متاثرہ افراد کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بروقت کارروائی، بیداری، تعلیم اور سماجی شمولیت انتہائی ضروری ہیں۔
اس موقع پربھر ملک میں محکمہ کے قومی اداروں اور کمپوزٹ ریجنل سینٹرز (سی آر سیز) کے ذریعے مختلف بیداری پروگرام منعقد کیے گئے:
سوامی ویویکانند نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ریہیبلیٹیشن ٹریننگ اینڈ ریسرچ (ایس وی این آئی آر ٹی اے آر) ، کٹک کے فزیوتھراپی محکمہ نے ڈی ایم ڈی کی بروقت شناخت اور انتظام پر مرکوز ایک آن لائن بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لوکوموٹر ڈس ایبلیٹیز (معذور افراد)، کولکتہ نے موضوع ’’کنبہ: دیکھ بھال کا مرکزی مقام‘‘ پر ایک خصوصی ویبینار منعقد کیا۔نئی دہلی کے اشاروں کی زبان کے ریسرچ اور ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) نے بیداری اور امید کے پیغامات کے فروغ کے لیے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔
سی آر سی جے پور نے مہاتما گاندھی یونیورسٹی، جے پور میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ سی آر سی تریپورہ نے ڈی ایم ڈی کے بارے میں ایک بیداری پروگرام برسا منڈا کمیونٹی ہال، ڈرگاباری ٹی اسٹیٹ، ویسٹ تریپورہ میں منعقد کیا۔ سی آر سی نیلور اور سی آر سی راجنند گاؤں نے بھی اس موقع پر بیداری سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد کیا ۔
یہ تمام پروگرام ڈوچین مسکولر ڈسٹرُوفی کے بارے میں علم کے پھیلاؤ، معاشرے کے مختلف طبقات میں بیداری کی ترغیب، اور متاثرہ خاندانوں کے لیے حمایت اور دیکھ بھال کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیے گئے تھے۔
****
ش ح۔ش م۔ ش ت
U NO: 5770
(Release ID: 2164706)
Visitor Counter : 2