امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یکم ستمبر 2025 سے رضاکارانہ بنیاد پر چاندی کی ہال مارکنگ کا آغاز


چاندی کے زیورات کے لیے نئی ہال مارکنگ منفرد شناخت (ایچ یو آئی ڈی) صارفین کو خالص چاندی کی تصدیق کے معاملے میں بااختیار بنائے گی

Posted On: 04 SEP 2025 5:38PM by PIB Delhi

چاندی کے زیورات اور اشیاء کے لیے ہال مارکنگ منفرد شناخت (ایچ یو آئی ڈی) پر مبنی ہال مارکنگ یکم ستمبر 2025 سے رضاکارانہ بنیادوں پر متعارف کرائی جارہی ہے۔ اس فیصلے سے صارفین کو خریداری کے دوران دھات کے خالص ہونے کی یقین دہانی میں مدد ملے گی۔

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے اکتوبر 2005 سے رضاکارانہ بنیادوں پر چاندی کے زیورات کی ہال مارکنگ متعارف کرائی۔ چاندی کے زیورات کے لیے ہال مارکنگ اسکیم کے تحت، چاندی کے زیورات کو آئی ایس 2112 کے مطابق ہال مارک شدہ چاندی کے زیورات کی فروخت کے لیے رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔

تاہم، بیورو نے آئی ایس 2112:2025 کی اشاعت کے ساتھ چاندی کی اشیاء کے لیے ہال مارکنگ کے معیار پر نظر ثانی کی، اس سے پہلے کے ورژن آئی ایس 2112:2014 کی جگہ لے لی۔ اس نظرثانی میں چاندی کے زیورات اور اشیاء کے لیے ہال مارکنگ منفرد شناخت (ایچ یو آئی ڈی) پر مبنی ہال مارکنگ متعارف کرائی گئی ہے، جس سے ٹریس ایبلٹی کو بڑھایا جائے گا اور سونے کے ہال مارکنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے گا۔

نظرثانی کے ساتھ، صارفین  بی آئی ایس کیئر ایپ کا استعمال کرتے ہوئے، یکم ستمبر 2025 سے، اشیاء کی قسم، اشیاء کے خالص ہونے کا درجہ/عمدگی، ہال مارکنگ کی تاریخ (فروخت کا پہلا نکتہ)، اے ایچ سی کی تفصیلات (شناخت نمبر، نام اور پتہ) اور چاندی کے زیورات/ نوادرات کے رجسٹریشن نمبر کی شناخت کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔

نظرثانی شدہ اسٹینڈرڈ، آئی ایس 2112:2025، چاندی کے زیورات کے لیے ایچ یو آئی ڈی- پر مبنی ہال مارکنگ کی شروعات کرتا ہے، جس میں سات خالص ہونے کے گریڈ – 800، 835، 925، 958، 970، 990  اور 999 (گریڈ 958 اور 999 کو نظرثانی شدہ اسٹینڈرڈ میں نئے شامل کیے گئے ہیں) کے ساتھ ایک سہل اور ڈیجیٹل طریقے سے تلاش کے قابل فارمیٹ  ہے۔آئی ایس 2112:2025 کے تحت ہال مارک میں تین عناصر ہوتے ہیں، یعنی ’سلور‘ لفظ والا بی آئی ایس اسٹینڈرڈ نشان خالص ہونے کا گریڈ، ہال مارکنگ منفرد شناخت (ایچ یو آئی ڈی) کوڈ۔

فی الحال، ملک کے 87 اضلاع میں پھیلے ہوئے چاندی کے زیورات کی جانچ کے لیے بی آئی ایس کے ذریعے تسلیم شدہ تقریباً 230 جائزہ اور ہال مارکنگ مراکز (اے ایچ سی) ہیں۔ مالی سال 2024-25 میں، 32 لاکھ سے زیادہ چاندی کے زیورات پر ہال مارک کیا گیا تھا۔

آئی ایس 2112:2014 (سابقہ ورژن)، کے تحت، چاندی کے زیورات کی ہال مارکنگ کو چھ خالص ہونے کے گریڈس – 800، 835، 900، 925، 970 اور 990 میں اجازت دی گئی تھی اور ہال مارک میں مندرجہ ذیل عناصر شامل تھے، یعنی ’سلور‘ لفظ کے ساتھ بی آئی ایس مارک، خالص ہونے کے گریڈ/ خوبصورتی، پرکھ (جانچ) مرکز کی شناخت کا نشان اور سنار/ مینوفیکچرر کی شناخت کا نشان۔

اس منتقلی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے، بی آئی ایس نے 07 ​​اگست 2025 کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کا اہتمام کیا، جس میں 80 سے زیادہ اسٹیک ہولڈرز بشمول جیولرز، اے ایچ سی، اور ملک بھر کے صارفین نے شرکت کی۔ BIS اپنے برانچ دفاتر کے نیٹ ورک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ایچ یو آئی ڈی پر مبنی سلور ہال مارکنگ کے بارے میں معلومات کی وسیع تر ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے بیداری پیدا کرنے کے وسیع اقدامات بھی کر رہا ہے۔

یہ قدم صارفین کے حقوق کو مضبوطی فراہم کرے گا اور کسی بھی طرح کی بدعملی سے صارفین کو تحفظ فراہم کرے گا۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5676


(Release ID: 2163885) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi