مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے ٹیلی مواصلات کی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں (پی ایس یو)کی سہ ماہی مالی کارکردگی کا جائزہ لیا


مرکزی وزیرجناب سندھیا نے بی ایس این ایل، ٹی سی آئی ایل اور آئی ٹی آئی سے کہا کہ وہ جدت طرازی، بہترین خدمات فراہم کرنے اور پائیداری پر توجہ  مرکوز کرنے کا عمل جاری رکھیں

انہوں نے بی ایس این ایل میں بہتری کی ستائش کی اورسرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کو مضبوط بنانے کےلئے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا

Posted On: 04 SEP 2025 5:41PM by PIB Delhi

مواصلات اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرآدتیہ ایم سندھیا نے آج ٹیلی مواصلات کی اہم سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں (پی ایس یوز)بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) ، ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ(ٹی سی آئی ایل) اور آئی ٹی آئی لمیٹڈ کی سہ ماہی مالی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

1.jpg

2.jpg

3.jpg

اس جائزہ میٹنگ  میں تین اہم شعبوں پر توجہ دی گئی،جن میں ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی) ، لین دین کے رجحانات اور مستقبل کی ترقی کے تخمینے شامل ہیں ۔سرکاری سیکٹر کی تینوں کمپنیوں نے حوصلہ افزا پیش رفت دکھائی، ہے جو ملک میں پائیدار توسیع اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو گہرائی تک بڑھانے کی مشترکہ کوشش کی عکاسی کرتی ہے۔

میٹنگ کا ایک اہم نقطہ بی ایس این ایل کی مالی بہتری تھی، جس نے لگاتار دو سہ ماہی میں منافع ظاہر کیا ہے۔یہ سنگِ میل تقریباً 18 سال کے بعد حاصل ہوا ہے۔ بی ایس این ایل نے مالی سال25-2024 کی تیسری سہ ماہی میں262 کروڑروپئے اور چوتھی سہ ماہی میں280 کروڑ روپئے کامنافع ظاہر کیا، جو پچھلے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں 849 کروڑروپئے کے نقصان کے مقابلے میں ایک بڑی بہتری ہے۔ اس بہتری سے کمپنی کے سالانہ نقصانات میں تقریباً 58 فیصد کمی آئی، جو انہیں 2,247 کروڑ  روپئےتک لے آئی۔

یہ مالی جائزہ گزشتہ ماہ دہلی میں ہونے والی چیف جنرل منیجرز(سی جی ایم) کی جائزہ  میٹنگ کے محرکات پر مبنی ہے، جہاں ملک کے تمام 32 ٹیلیکام حلقوں کے  سی جی ایم نے ترقی، بہتر صارف سروس اور عملی کارکردگی کے لیے اپنے روڈ میپ پیش کیے تھے۔ آج کی میٹنگ میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ یہ حکمت عملی قومی سطح پر حقیقی مالی نتائج میں کیسے تبدیل ہو رہی  ہے۔

مرکزی وزیرجناب سندھیا نے بی ایس این ایل کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ بہتری حکومت کے سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کو مضبوط کرنے اور بھارت کے  ٹیلی مواصلات انقلاب کو آگے بڑھانے کے عزم کی واضح  طور پر عکاسی کرتی ہے۔

ٹی سی آئی ایل کے معاملے میں، مالی سال25-2024میں آمدنی میں 17فیصد اضافہ ہوا اور منافع مالی سال 24-2023 کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ ہو گیا۔ آئی ٹی آئی نے مالی سال 25-2024 میں 4323 کروڑروپئے کی آمدنی ظاہر کی، جو مالی سال24-2023 کے مقابلے میں دوگنی سے زیادہ ہے، اور مالی سال25-2024 میں مثبت ای بی ا ٓئی ٹی ڈی اے بھی حاصل کی۔

وزیر موصوف نے بی ایس این ایل، ٹی سی آئی ایل اور آئی ٹی آئی سے کہا کہ وہ جدت طرازی، خدمات کی فراہمی اور پائیدار کاروباری طریقوں پر توجہ  مرکوز رکھناجاری رکھیں۔ انہوں نے حکومت کے غیر متزلزل تعاون کو دہرایا تاکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے نظریہ کے مطابق ایک مضبوط، خود مختار ٹیلی مواصلات کاسیکٹر قائم کیا جا سکے جو ملک کے ہر کونے میں کنیکٹیویٹی کو یقینی بنائے۔

 

Follow DoT Handles for more: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

 

 

*****

ش ح-م ع۔ ف ر

UR No-5672


(Release ID: 2163821) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi