خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور  اطفال کی ترقی کی وزارت اور وزارت تعلیم نے اسکولوں کے ساتھ آنگن واڑی مراکز کے قیام کے لئے رہنما خطوط جاری کیے


اسکولوں کے ساتھ ساتھ آنگن واڑیوں کا قیام ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال سے رسمی اسکولنگ کی طرف آسانی سے منتقلی کو یقینی بنائے گا اور بچوں کی ہمہ گیر ترقی میں حصہ ڈالے گا: محترمہ اناپورنا دیوی

وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کے لیے یہ رہنما خطوط ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے اس مربوط ماڈل کو آگے بڑھانے اور ایک صحت مند، تعلیم یافتہ اور بااختیار نوجوان نسل کے ایک اہم روڈ میپ کے طور پر کام کریں گے: محترمہ اناپورنا دیوی

Posted On: 03 SEP 2025 8:52PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ( ایم او ڈبلیو سی ڈی) نے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی ( ڈی او ایس ای اینڈ ایل) کے تعاون سے، وزارت تعلیم نے آج (3 ستمبر 2025) کو وگیان بھون، نئی دہلی میں اسکولوں کے ساتھ ساتھ آنگن واڑی مراکز کا تعین کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اناپورنا دیوی اور مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور تعلیم کی وزارت کے سینئر افسران، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں اور آنگن واڑی کارکنوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

ch.jpg

‘‘آنگن واڑی سے اسکول تک - ایک کیمپس، ایک خواب’’ ۔ یہ پہل ترقی یافتہ ہندوستان میں انسانی سرمائے کی مضبوط بنیاد بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت  میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ رہنما خطوط ایک ہی کیمپس میں آنگن واڑی مراکز اور اسکولوں کے مربوط ماڈل کے ذریعے ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ 2.9 لاکھ سے زیادہ آنگن واڑی مراکز پہلے سے ہی اسکول کیمپس میں موجود ہیں، یہ رہنما خطوط آپریشنل وضاحت فراہم کرتے ہیں اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس ماڈل کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے قابل بنائیں گے۔

ch1.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ نے اناپورنا دیوی نے کہا کہ آنگن واڑیوں کو اسکولوں سے جوڑنا بچوں کے سیکھنے کے سفر کی مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔ یہ ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال سے باضابطہ اسکولنگ تک ہموار منتقلی کو یقینی بناتا ہے اور بچوں کی مجموعی نشوونما میں حصہ ڈالتا ہے۔ یہ رہنما خطوط ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے اس مربوط ماڈل کو آگے لے جانے اور ایک صحت مند، تعلیم یافتہ اور بااختیار نوجوان نسل کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم روڈ میپ کے طور پر کام کریں گے۔

ch3.jpg

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ابتدائی بچپن کی تعلیم زندگی بھر سیکھنے کی بنیاد بناتی ہے۔ آنگن واڑیوں کو اسکولوں سے جوڑ کر ہم شروع سے ہی ایک ہموار اور قابل سیکھنے کا ماحول بنا رہے ہیں۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور تعلیم کی وزارت کی یہ مشترکہ کوشش نہ صرف بنیادی خواندگی اور اعداد کو مضبوط کرے گی بلکہ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کے انسانی سرمایہ کو ترقی دینے میں بھی اہم رول ادا کرے گی۔

ch4.jpg

ان رہنما خطوط کے اجراء سے بین وزارتی تال میل کو مزید مضبوط بنانے اور ہر بچے کے لیے جامع ترقی اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کی توقع ہے۔

ch5.jpgA group of people in a roomAI-generated content may be incorrect.

ch6.jpg

*******

ش ح۔ ظ ا- م ش

UR  No. 5637


(Release ID: 2163593) Visitor Counter : 2
Read this release in: Odia , English , Hindi