قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن ( این ایچ آر سی ) نے پنجاب میں پٹیالہ ضلع کے گورنمنٹ راجندر اسپتال کے قریب ایک شیر خوار بچے کا کٹا ہوا سر ایک آوارہ کتے کے ذریعے اٹھا کر لے جانے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیا ہے
کمیشن نے پنجاب حکومت کے چیف سکریٹری اور پٹیالہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر رپورٹ طلب کی ہے
Posted On:
03 SEP 2025 2:31PM by PIB Delhi
بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے ، جس میں بتایا گیا کہ 26 اگست ، 2025ء کو پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں گورنمنٹ راجندر اسپتال کے قریب ایک شیر خوار بچے کا کٹا ہوا سر ایک آوارہ کتے کواٹھائے ہوئے دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مریضوں کے تیمارداروں نے الزام لگایا ہے کہ اسپتال کے احاطے میں اکثر آوارہ کتے آزادانہ گھومتے رہتے ہیں۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کی ناقص صورتِ حال، سکیورٹی کی کمی اور اسپتال انتظامیہ کی غفلت کی بھی شکایت کی ہے۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹ میں بیان کردہ باتیں درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ لہٰذا، کمیشن نے پنجاب حکومت کے چیف سکریٹری اور پٹیالہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ، اس معاملے پر دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
مورخہ 27 اگست ، 2025 ء کو میڈیا میں شائع ہوئی خبر کے مطابق اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ اسپتال سے کوئی بچہ لاپتہ نہیں ہوا اور بچوں کی حالیہ اموات کے تمام معاملات میں لاشیں مکمل کاغذی کارروائی کے بعد ، ان کے اہل خانہ کے حوالے کی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر کسی نے اسپتال کے احاطے کے باہر یہ باقیات پھینک دی ہوں۔
.........
( ش ح ۔ م ع ۔ ع ا )
U. No. 5606
(Release ID: 2163344)
Visitor Counter : 2