قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن ( این ایچ آر سی ) نے بہار میں پٹنہ ضلع کے منیر علاقے میں ایک باغ کے نگراں کے ذریعے ایک 10 سالہ بچی کی مبینہ طور پر عصمت دری اور قتل کے واقعے کا ازخود نوٹس لیا ہے


کمیشن نے ریاست کے ڈی جی پی اور پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

Posted On: 03 SEP 2025 2:24PM by PIB Delhi

بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے  ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 26 اگست ، 2025 ء کو بہار میں پٹنہ ضلع کے منیر علاقے میں ایک باغ کے نگراں کے ذریعے ایک 10 سالہ بچی کی عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر جرم کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے بچی کی لاش کو درخت پر لٹکا دیا۔ اطلاع کے مطابق بچی لکڑیاں جمع کرنے گئی تھی ، جب ملزم نے اسے امرود کا لالچ دے کر باغ کے قریب ایک کمرے میں بلایا اور یہ گھناؤنا جرم انجام دیا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹ میں درج تفصیلات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ لہٰذا، کمیشن نے بہار کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( ڈی جی پی )اور پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ، اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر ، مقتولہ کے لواحقین کو دی جانے والی معاوضے کی رقم (اگر کوئی دی گئی ہو) سمیت تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔

مورخہ 31 اگست  ، 2025 ءکو میڈیا  میں شائع خبر کے مطابق ، بچی کو اس کے اہل خانہ نے 26 اگست  ، 2025 ء کو لاپتہ قرار دیا تھا اور 28 اگست ، 2025 ءکی صبح  ، اس کی لاش پانی بھرے باغ میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی تھی ۔

..................

( ش ح ۔ م ع  ۔ ع ا )

U. No. 5607


(Release ID: 2163342) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Tamil