نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں کی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے ‘‘کھیلو ریور – سنسد کھیل مہوتسو’’ کا افتتاح کیا، انھوں نے اپنے  انتخابی حلقےمیں کھیلوں سے وابستہ برادری سے زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 AUG 2025 9:44PM by PIB Delhi

نوجوان امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے کھیلوں کا قومی دن 2025 کے موقع پر اپنے لوک سبھاانتخابی حلقےمیں ‘‘کھیلو ریور – سنسد کھیل مہوتسو’’ کے آغاز کا اعلان کیا۔

image001539M.jpg

یہ مہوتسو ایک متحرک اسپورٹنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس کا مقصد بنیادی سطح پر ہی کھیلوں کی صلاحیت کو پہچاننا، پروان چڑھانا اور اس کا جشن منانا ہے، ساتھ ہی فٹنس اور نوجوانوں کی شمولیت کا پیغام عام کرنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ کھڈسے نے کہا کہ‘‘کھیل صرف مقابلے کا نام نہیں بلکہ یہ کردار سازی، نظم و ضبط اور ایک صحت مند اور پُراعتماد معاشرہ تشکیل دینے کا ذریعہ ہے۔ کھیلو ریور ہمارے حلقہ انتخاب کے ہر نوجوان کے لیے اپنی صلاحیت دکھانے اور فٹ انڈیا کے جذبے کو اپنانے کا ایک سنہری موقع ہے۔’’

وزیر موصوفہ نے اپنے حلقۂ انتخاب کے اسکولوں، کالجوں، اسپورٹس کلبوں، اکیڈمیوں اور مقامی کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائیں اور مہوتسو کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ پہل وزیر اعظم نریندر مودی کے اس وژن کے عین مطابق ہے جس کے تحت ‘‘کھیلو انڈیا’’ کے ذریعے بنیادی سطح کے کھیلوں کو فروغ دے کر بھارت کو ایک عالمی اسپورٹنگ  ملک بنانے کی سمت  گامزن کیا جا رہا ہے۔

سنسد کھیل مہوتسو میں ایتھلیٹکس، کبڈی، کھو-کھو، والی بال، کشتی، فٹ بال اور روایتی مقامی کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں مقابلے منعقد ہوں گے تاکہ مختلف عمر کے زمرے کے لڑکوں اور لڑکیوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

image002BOLK.jpg

محترمہ کھڈسے نے یہ بھی اجاگر کیا کہ مہوتسو میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کی ترقیاتی اسکیموں کے تحت ضلعی، ریاستی اور قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ‘‘میں ریور کے ہر والدین، استاد، کوچ اور کھیلوں کے شوقین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو شرکت کی ترغیب دیں۔ آئیے مل کر ‘کھیلو ریور’ کو ہمارے حلقۂ انتخاب کے لیے صلاحیت، توانائی اور فخر کا مہوتسو بنائیں۔’’

********

ش ح۔   ش ب ۔ ش ب ن

U.NO.5520


(ریلیز آئی ڈی: 2162607) وزیٹر کاؤنٹر : 24
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी