وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آپریشن سندھور صرف ہماری مسلح افواج کی بہادری کی کہانی نہیں بلکہ آتم نربھر بھارت اور نوجوانوں کی اختراعات کی داستان بھی ہے: وزیر دفاع


جناب راجناتھ سنگھ نے اتر پردیش میں آئی-ڈیکس فاتح رافے ایم فائبر کی جدید ترین ٹیسٹنگ سہولت کا افتتاح کیا

Posted On: 30 AUG 2025 9:34PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 30 اگست 2025 کو اتر پردیش کے نوئیڈا میں آئی ڈیکس فاتح اسٹارٹ اپ رافے ایمفائبر کی جدید ترین جانچ کی سہولت کا افتتاح کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن سندھور صرف بھارتی مسلح افواج کی شجاعت کی کہانی نہیں بلکہ آتم نربھر بھارت اور ملک کے سائنسدانوں و نوجوانوں کی اختراعات کی بھی داستان ہے۔ انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ مسلح افواج نے نوجوان موجدین اور بھارتی صنعتوں کی جانب سے ملک کے اندر تیار کردہ آلات کو تیزی سے اپنایا۔

وزیر دفاع نے خوشی کا اظہار کیا کہ رافے ایمفائبراور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) نے محض 14 ماہ کے اندر تیار کردہ تین مصنوعات کو آپریشن سندھور کے دوران کامیابی سے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت اب کسی بھی ملک سے پیچھے نہیں ہے۔

آپریشن سندھور کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ مسلح افواج نے محض 22 منٹوں کے اندر دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو ایسا بھرپور جواب دیا جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ جب عزم، حوصلہ اور سائنس ایک ساتھ ہوں تو ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج بھارت ملک میں ہی ڈرونز کو ڈیزائن، ڈیولپ اور مینوفیکچر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جدید دفاعی نظام کی حقیقت طیارہ ٹیکنالوجی اور ڈرونز پر قائم ہے،‘‘ اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت بھی تیزی سے اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

 

ڈرونز کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ اب ڈرونز ان علاقوں میں بھی تعینات کیے جا رہے ہیں جہاں بڑے آلات نہیں پہنچ سکتے۔ روس۔یوکرین تنازعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید جنگ میں ڈرونز کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج کے دور میں ڈرونز کی اہمیت کو سمجھنا اور انہیں مؤثر طور پر جنگی حکمت عملیوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ آئی-ڈیکس اسکیم دفاعی شعبے میں اختراع اور خود انحصاری کو فروغ دینے کا ایک انتہائی اہم اقدام ہے۔ حکومت کی یہ پہل نوجوانوں کو مواقع فراہم کر رہی ہے، جن میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ بھارت کو دفاع اور اختراع کے شعبوں میں عالمی سطح پر  رہنمائی کرسکتے ہیں۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ کی اہمیت، نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے قیام، اور ڈی آر ڈی او سمیت دیگر تحقیقی اداروں کو نئے وسائل اور معاونت فراہم کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے آئی-ڈیکس اور آدِتی  جیسی اسکیمیں اس وژن کے ساتھ شروع کی گئی ہیں کہ آج جن اسٹارٹ اپس کو مواقع دیے جا رہے ہیں، وہ آئندہ 15 سے 20 برسوں میں ایسے سنگ میل عبور کریں گے جو بھارت کے عالمی قد کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر وزیردفاع نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نوئیڈا دفاعی اختراع کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، چاہے وہ اسٹارٹ اپس ہوں، مینوفیکچرنگ ادارے یا ہائی ٹیک سلوشنزہوں۔ انہوں نے کہاکہ اختراع کے تمام شعبوں میں نوئیڈا ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے سہولت کے اپنے دورے کے دوران اہم جدید ٹیسٹنگ اور مینوفیکچرنگ انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا، جن میں انجن ٹیسٹ بیڈ، میٹل ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ سہولت، 2800 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے والے فرنسز، ایڈوانسڈ کمپوزٹ پولیمر مینوفیکچرنگ سینٹر، اور ڈرونز کی مختلف رینج شامل ہیں، جن میں پے لوڈ ڈراپ ڈرونز، سوارم ڈرونز اور پریسیژن گائیڈڈ میزائل ڈرونز شامل ہیں۔ یہ جدید اور انتہائی قابل اعتماد نظام بھارت کی دفاعی تیاریوں کو نمایاں طور پر مضبوط کریں گے۔

اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور سکریٹری (ڈیفنس پروڈکشن) جناب سنجیو کمار موجود تھے۔

*****

ش ح – ع ح۔ م ش

UR No. 5515


(Release ID: 2162591) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Tamil