وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کا جنگی جہاز  پپوا نیو گنی کے 50 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پورٹ مورسبی  پہنچا

Posted On: 30 AUG 2025 5:40PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا  دیسی ساخت کا اے ایس ڈبلیو کورویٹ آئی این ایس کدمٹ آج پپوا نیو گنی کے 50 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پورٹ مورسبی پہنچا ، جو  ہندوستان اور پپوا نیو گنی کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی اور  بحری  شراکت داری کا اعادہ کرتا ہے۔ خیر سگالی کا یہ دورہ ایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت بحرالکاہل جزیرے کے ممالک کے ساتھ اپنے رابطے بڑھانے اور ہند بحرالکاہل کے خطے میں امن ، استحکام اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے ہندوستان کے عزم کی علامت ہے ۔

اس دورے کی اہم خصوصیات میں پی این جی کی یوم آزادی کی سرکاری پریڈ اور ثقافتی تقریبات میں آئی این ایس کدمٹ کی شرکت شامل ہے جس سے دونوں ممالک کی مشترکہ جمہوری اقدار اور ورثے کو اعزاز بخشا گیا۔  جہاز کا عملہ پپوا نیو گنی ڈیفنس فورس (پی این جی ایف ڈی) کے ساتھ مل کر  بحری سلامتی ، انسانی امداد اور آفات سے متعلق امدادی کارروائیوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرے گا ۔  یہ جہاز پی این جی چیف آف ڈیفنس فورسز کی میزبانی کرے گا جس میں ہندوستانی بحریہ کے دفاع میں ’آتم نربھرتا‘ کے سفر کی عکاسی کی جائے گی۔

سال 2023 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پپوا نیو گنی کے تاریخی دورے  کے دوران  رابطوں میں اضافے کے بعد جب دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے ، ترقیاتی شراکت داری کو بڑھانے اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کا عہد کیا تھا، ہندوستان کا یہ بحری جہاز وہاں پہنچا ہے۔  ہندوستانی بحریہ ’دوستی کے پلوں‘ کی تعمیر کے سلسلے میں بدستور اپنے سفارتی رول کو ادا کر رہی ہے جس میں  ملکوں کے درمیان رابطے بڑھانے کیلئے خیر سگالی کے تحت ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر جانے ، صلاحیت سازی کے اقدامات اور باہمی تعاون کی سمندری کوششیں شامل ہیں۔

*****

ش ح-ا ع خ  ۔ر  ا

U-No- 5485


(Release ID: 2162292) Visitor Counter : 12
Read this release in: English , Marathi , Hindi