وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کے جولائی ، 2025 ء (مالی سال 26-2025 ء ) تک کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 29 AUG 2025 4:39PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کے جولائی  ، 2025 ءتک کے ماہانہ کھاتوں کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ اہم نکات درج ذیل ہیں :

حکومتِ ہند نے جولائی ،2025 ءتک 1095209 کروڑ  روپے (کل وصولیوں کے متعلقہ بجٹ تخمینہ 26-2025 ء   کا 31.3 فیصد ) وصول کیے ہیں، جن میں 661812 کروڑ روپے ٹیکس آمدنی  ( مرکز کو موصول خالص آمدنی ) ، 403608 کروڑ روپے غیر ٹیکس آمدنی اور 29789 کروڑ روپے غیر قرضہ جات کی سرمایہ  آمدنی شامل ہیں ۔ 428544 کروڑ  روپے ریاستی حکومتوں کو ٹیکس کے حصے کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 61914 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

حکومتِ ہند کے کل اخراجات 1563625 کروڑ روپے ہیں ( بی ای 26-2025 ء کا 30.9 فی صد  ) ، جن میں سے 1216699 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ پر اور 346926 کروڑ روپے کیپیٹل اکاؤنٹ پر ہیں۔ کل ریونیو اخراجات میں سے 446690 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں کے لیے اور 113592 کروڑ  روپے اہم سبسڈیوں کے لیے ہیں۔

 

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ش ب ۔ ع ا )

U. No. 5446


(Release ID: 2161977) Visitor Counter : 16
Read this release in: English , Hindi