عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
نیشنل گُڈ گورننس ویبینار سیریز 2025-26 کے تحت 30 واں ویبینار ’’ ضلع — اختراع ‘‘ کے عنوان پر 29 اگست 2025 کو منعقد ہوا، جس کا مقصد بہترین عملی تجربات کو پھیلانا اور دیگر مقامات پر ان کی تقلید کو فروغ دینا تھا
اس موقع پر جناب انوج سنگھ نے اُتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں شروع کیے گئے اقدام ’’سگمیا پستکالیہ‘‘ پر جبکہ محترمہ وشاکھا یادو نے اروناچل پردیش کے ضلع کورونگکومے میں جاری ’’پروجیکٹ ڈِجی ککشا‘‘ پر قومی سطح کے شرکاء کے سامنے تفصیلی پیشکش پیش کی
Posted On:
29 AUG 2025 4:38PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نے محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع کلیکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنسیں / ویبینارز منعقد کرے، جن میں وزیر اعظم کے ایوارڈ برائے عوامی انتظامیہ میں امتیاز حاصل کرنے والے سابقہ فاتحین کو مدعو کیا جائے تاکہ وہ اپنے تجربات پیش کریں۔ اس اقدام کا مقصد ان کامیاب تجربات کو وسیع پیمانے پر پھیلانا اور دیگر اضلاع میں ان کی تقلید کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایات کی تعمیل میں، محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے اپریل 2022 سے ہر ماہ ایک نیشنل گڈ گورننس ویبینار کا انعقاد کیا ہے، اور اب تک مجموعی طور پر 30 ویبینارز منعقد کیے جا چکے ہیں۔ ان ویبینارز کا مقصد وزیر اعظم کے ایوارڈ برائے عوامی انتظامیہ میں امتیاز حاصل کرنے والی نامزدگیوں کو وسیع پیمانے پر متعارف کروانا اور ان کے تجربات کو دیگر مقامات پر بھی نافذ کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ہر ویبینار میں تقریباً 1000 افسران شرکت کرتے ہیں، جن میں مختلف محکموں کے اہلکار، ریاستی حکومتوں کے نمائندے، ضلع کلیکٹرز، ریاستی انتظامی تربیتی ادارے، اور مرکزی تربیتی اداروں کے افسران شامل ہوتے ہیں۔
یہ ویبینار نہ صرف ان اقدامات کی ادارہ جاتی سطح پر پائیداری اور موجودہ حیثیت کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ان کی نقل / توسیع کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔
30 واں نیشنل گڈ گورننس ویبینار مورخہ 29 اگست 2025 کو منعقد ہوا، جس میں وزیر اعظم کے ایوارڈ برائے عوامی انتظامیہ 2024 کے تحت ’’ضلع میں جدت‘‘ کے موضوع پر دو منتخب منصوبوں پر پاورپوائنٹ پیشکش دی گئی:
- ’’سگمیہ پستکالیہ‘‘، مرادآباد، اُتر پردیش — پیشکش: جناب انوج سنگھ، ضلع مجسٹریٹ، مرادآباد
- پروجیکٹ ’’ڈِجی ککشا‘‘، کورونگ کومے، اروناچل پردیش — پیشکش: محترمہ وشاکھا یادو، ڈپٹی کمشنر، پاپوم پارے، اروناچل پردیش
یہ ویبینار جناب وی سری نیواس، سیکرٹری ڈی اے آر پی جی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں جوائنٹ سیکرٹری اور محکمے کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس ویبینار میں بھارت بھر سے 800 سے زائد مقامات سے شرکاء نے شرکت کی، جن میں ریاستوں اور مرکز کے انتظامی اصلاحات کے محکموں کے سینئر افسران، ضلع کلیکٹرز، ریاستی و ضلعی افسران، اور ریاستی و مرکزی تربیتی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔
*****
ش ح۔ ش ت ۔ ت ح
U. No-5445
(Release ID: 2161936)
Visitor Counter : 18