قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی تحقیق، معلومات، تعلیم، مواصلات اور تقاریب (ٹی آر آئی-ای سی ای)

Posted On: 21 AUG 2025 4:11PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا میں جناب بیجینت پانڈا کے ایک غیر ستارہ  والےسوال کا جواب دیتے ہوئے قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اوئیکے نے اطلاع دی کہ قبائلی تحقیق، معلومات، تعلیم، مواصلات اور تقاریب (ٹی آر آئی-ای سی ای) ایک مرکزی شعبہ کی اسکیم ہے جس کے تحت فنڈز اُن تحقیقی اداروں، معروف اداروں، تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں کو فراہم کیے جاتے ہیں جہاں ماہر شخصیات موجود ہو اور جنہوں نے اپنے متعلقہ شعبے میں پیش رو تحقیق کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔ انہیں اہم شعبوں میں خلا پُر کرنے کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔اس اسکیم کا مقصد تعلیم، صحت، روزگار، ڈیجیٹل گورننس وغیرہ کے شعبوں میں قابلِ نقل ماڈلز تیار کرنا ہے۔ اس طرح کی تنظیموں کی جانب سے آن لائن یا فزیکل موڈ میں جمع کرائے گئے پراجیکٹ تجاویز کی وزارت کی جانب سے جانچ کی جاتی ہے اور پھر انہیں مزید غور اور منظوری کے لیے قبائلی امور کے سکریٹری کی سربراہی میں قائم پروجیکٹ اپروول کمیٹی(پی اے سی) کے سامنے رکھا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مختلف اداروں کو منظور شدہ پراجیکٹس کے ذریعے تحقیقی مطالعے کرنے کی فہرست ضمیمہ-I میں دی گئی ہے۔

قبائلی امور کی وزارت، حکومت ہند، مرکزی معاونت یافتہ اسکیم قبائلی تحقیقی اداروں (ٹی آر آئیز) کی معاونت کے تحت قبائلی تحقیقی ادارہ اڈیشہ سمیت ملک کی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں (یو ٹیز) میں موجود 29 قبائلی تحقیقی اداروں (ٹی آرئیز) کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔اس اسکیم کے تحت انفراسٹرکچر کی ضروریات، تحقیق و دستاویز کاری کی سرگرمیوں، تربیت و صلاحیت سازی کے پروگرامز، قبائلی میلوں اور تہواروں کے انعقاد، ان کی منفرد ثقافتی وراثت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یاترا اور قبائلی افراد کے تبادلہ دوروں کے منصوبے شامل کیے جاتے ہیں تاکہ ان کے ثقافتی طور طریقے، زبانیں اور رسومات محفوظ رہیں اور ان کا فروغ ہو سکے۔ٹی آر آئیز بنیادی طور پر ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ماتحت ادارے ہیں۔

مرکزی حکومت اور ریاستی/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کی جانب سے قبائلی برادریوں کے تاریخی پہلوؤں کو دستاویزی شکل دینے اور اہم مطالعات کو اجاگر کرنے والی مختلف اشاعتیں باقاعدہ وقفوں سے شائع کی گئی ہیں۔ یہ اشاعتیں درج ذیل لنکس پر دیکھی جا سکتی ہیں:

https://repository.tribal.gov.in/ and https://tribal.nic.in/repository/

مزید برآں، قبائلی امور کی وزارت کی کامیابیوں کو بھی دستاویزی شکل دے کر شائع کیا گیا ہے۔ اسے نیچے دیے گئے لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://tribal.nic.in/writereaddata/News/20240315094242043248610yearsbookletEnglish.pdf

ضمیمہ-1

نمبر شمار

تنظیم/ادارے کا نام

پروجیکٹ کا نام

1

کوراپٹ میں تجزیاتی قبائلی مطالعات کی کونسل

1 ۔خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں(پی وی ٹی جی)کی صورتحال اور اڈیشہ میں ان کی شمولیت کی موجودہ حالت کوٹیہ کوندھ، دیدائی، جوانگس کا مخصوص مطالعہ۔

2 ۔قبائلی ذریعہ معاش کے طور پر باغبانی:  اڈیشہ کے ضلع رائےگڑھ میں ڈونگریا کاندھا کا کیس اسٹڈی

2

امرتا وسوا ودھیا پیتم، کیرالہ

1۔ اسکول کے طلباء کے ذریعے گاؤں میں صحت اور سماجی بیداری (آگاہی سفیر پروگرام)

2 ۔قبائلیوں کے لیے ای-لٹریسی اور صحت سے متعلق بیداری

3 ۔نوعمر لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے لیے ماہواری کی صفائی سے متعلق آگاہی

4 ۔کوئمبٹور ضلع کی قبائلی خواتین کے لیے مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی کے بارے میں بیداری

3

بھاشا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

1. گجرات، مہاراشٹر اور کرناٹک کی ریاستوں میں زبان کو لاحق خطرہ/ نایاب ہوتی زبانوں کی پہچان اور دستاویزی شکل دینا

2. گجرات کے نرمدا اضلاع کی آدیواسی برادریوں کے درمیان روایتی زندگی کے ہنر، روزی روٹی کی منتقلی اور ممکنہ مواقع کا مطالعہ۔

3. شمالی گجرات کی گراسیا اور ڈنگری بھیلی برادریوں کے گانوں، زبانی افسانوں، افسانوں اور کہانیوں کا ڈیجیٹلائزیشن جیسا کہ اسکالر ڈاکٹر بھگوان داس بھائی پٹیل نے ریکارڈ کیا ہے۔

4. سکم کے قبائلی لوک داستانوں اور موسیقی کی دستاویز کاری

5. بھاشا وان کی ترقی: آدیواسی اکیڈمی، تیج گڑھ میں آؤٹ ڈور فاریسٹ میوزیم آف ساؤنڈ آرکائیوز آف انڈین لینگوئجز

6. قبائلی آرکائیوز ویب سائٹس اور ای بک ویب سائٹس

4

پیرامل سوستھیا، حیدرآباد

قبائلی تعلیم: ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے کام کاج کو بہتر بنانا

5

انرجی اینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ (ٹی ای آر آئی) دہلی

اوڈیشہ، جھارکھنڈ اور آسام میں زمین کے حصول، بازآبادکاری اور بحالی (آرایف سی ٹی ایل اے آر آر) ایکٹ، 2013 میں منصفانہ معاوضہ اور شفافیت کے حق کے نفاذ کا جائزہ

6

پتنجلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

  1. سرکاری اسکیموں کا سروے اور ان کے حقیقی استفادہ کنندگان کی تفصیلات۔
  2. بیماریوں کے لحاظ سے روایتی معالجوں سے نسلی طبی معلومات کا مجموعہ۔
  3. مختلف قبائلی علاقوں سے پودوں کو جمع کرنا، ہربیریم کی تیاری اور ان کی شناخت۔
  4. تحقیقی جائزہ کے نقطہ نظر کے ساتھ پودوں کی دواؤں کی معلومات کی دستاویز کاری۔
  5. قبائلی کاریگروں کے مختلف کاموں کی دستاویزات۔
  6. منتخب اہم دواؤں کے پودوں کی ہربل مونوگراف کی تیاری۔
  7. قبائلی برادریوں کے روایتی دواؤں کے پودوں کی تحقیقی پروفائلنگ۔
  8. قبائلی روایتی معالجین کی رہنمائی، رابطہ کاری اور تربیت۔
  9. شہد کی مکھیاں پالنے، زراعت اور روایتی فنون کے ذریعے قبائلی برادریوں کے لیے روزی روٹی کے حصول میں مدد فراہم کرنے سے متعلق نظام ۔
  10. ای کامرس پلیٹ فارم اور روزی روٹی میں مدد کے لیے ویب پورٹل

7

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، جودھپور

ضلع سروہی (راجستھان) کے قبائلی لوگوں کی صحت کی حالت کو بہتر بنانا ایک شراکت دار / شراکتی ماحولیاتی نظام میں صحت اور بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کرکے مقامی لوگوں کو شامل کرکے اور انہیں بااختیار بنا کر

8

فکی سماجی اقتصادی اور ترقی سے متعلق فاؤنڈیشن

قبائلی بہبود اور کاروباری ترقی: چیلنجز کو مواقع اور اقدامات میں تبدیل کرنا

9

پیرامل سوستھیا مینجمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(پی ایس ایم آرآئی) ، حیدرآباد

  1. صحت اور غذائیت کے ڈیٹا کے ذخیرے اور ضلعی فیکٹ شیٹ (ثانوی ذرائع پر مبنی)

10

آئی بی آر اے ڈی، کولکتہ

خواتین کو بااختیار بنانے پر خاص زور دینے کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی کے تناظر میں قدرتی وسائل کے تحفظ اور پائیدار معاش کی ترقی کے لیے ورکشاپس، سیمینارز، دستاویزات اور پی وی ٹی جیز کی استعداد کار میں اضافہ کے ذریعے آگاہی پیدا کرنا۔

11

ٹیری، نئی دہلی

کمیونٹی فارسٹ ریسورس رائٹس کے تناظر میں فارسٹ گورننس ماڈل کی ترقی

12

انسٹی ٹیوٹ آف فاریسٹ جینیٹکس اینڈ ٹری بریڈنگ(آئی ایف جی ٹی بی)، کوئمبٹور، تمل ناڈو

جنگل میں رہنے والوں کی روزی روٹی میں موثر بہتری کے لیے ٹرمینالیاس کی پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن

13

آئی سی ایم آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان ٹرائبل ہیلتھ، ایم پی

آئی سی ایم آر-این آئی آر ٹی ایچ میں قبائلی رہائش گاہوں کے قیام کے ذریعے قبائلی ثقافت، طرز زندگی، مویشی پالنے کی سرگرمیوں اور ہندوستان کے پانچ قبائلیوں میں اموات کی وجہ کو سمجھنا

14

تجزیاتی قبائلی مطالعات کی کونسل(سی او اے ٹی ایس)

سوالنامے کی تیاری اور تحقیقی معاونین اور تفتیش کاروں کا انتخاب
تحقیقی معاونین اور تفتیش کاروں کی تربیت اور ثانوی معلومات کا مجموعہ
فیلڈ اسٹڈی
ڈیٹا کی تالیف اور بلاک اور پنچایت وار ٹیبلز کی تیاری
ڈرافٹ رپورٹ کی تحریر
ایک ورکشاپ میں ڈرافٹ رپورٹ کی پیش کش اور رپورٹ کی نظرثانی

 رپورٹ کی بائنڈنگ اور اسے جمع کرنا۔

15

انڈین سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ، گرڈیہ

جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں جنگل میں رہنے والوں کے لیے روزی روٹی کے مواقع کو مضبوط کرنا

16

اکھل بھارتیہ ونواسی کلیان آشرم

گرام سبھا کی تاثیر پر تحقیق جیسا کہ پی ای ایس اے میں 25 سال پہلے تصور کیا گیا تھا۔

17

بی آر ایل ایف نئی دہلی

درج فہرست قبائل کی بہبود کے لیے کام کرنے والی رضاکارانہ تنظیموں کو امداد کے عنوان سے ایم او ٹی اے اسکیم کا جائزہ

****

 

ش ح۔ع ح۔ع د

U- 5388


(Release ID: 2161433) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , हिन्दी