وزارات ثقافت
بھگوان گنیش ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہیں، وہ علم اور ثقافت کے رہنما ہیں: جناب رام بہادر رائے
اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس میں لانس ڈین کلیکشن کی نایاب گنیش مورتیوں اور کے وشوناتھن کی پینٹنگز کی نمائش
Posted On:
27 AUG 2025 8:43PM by PIB Delhi
گنیش چترتھی کے موقع پر اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس ( آئی جی این سی اے) میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت لانس ڈین کے مجموعے سے 12ویں سے 20ویں صدی تک کے گنیش کی مورتیوں کی نمائش کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا۔ اس کے ساتھ مشہور مصور کے وشواناتھن کی پینٹنگز بھی ناظرین کے لیے آویزاں کی گئیں۔

اس موقع پر آئی جی این سی اے کے چیئرمین جناب رام بہادر رائے، ممبر سکریٹری آئی جی این سی اے ڈاکٹر سچیدانند جوشی، تحفظ ثقافتی آرکائیوز ڈویژن کے سربراہ پروفیسر اچل پانڈیا اور کلا درشن ڈویژن کی سربراہ پروفیسر رچا کمبوج بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ یہ نمائشیں آئی جی این سی اے کے تحفظ اور کلا درشن ڈویژن نے مشترکہ طور پر منعقد کی ہیں اور یہ 5 ستمبر-2025 تک‘ درشنم گیلری’ میں آنے والوں کے لیے کھلی رہیں گی۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ لانس ڈین ایک برطانوی آرٹ مورخ اور کلکٹر تھے جنہوں نے اپنی زندگی آرٹ کی لازوال اقدار کے لیے وقف کر دی۔ نمائش میں گنیش کی مختلف شکلیں پیش کی گئی ہیں، جس میں اسے شیو پاروتی کے بیٹے اور کارتیکیہ کے بھائی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ اس وجہ سے آئی جی این سی اے کے ڈویژن تحفظ نے اس نمائش کا عنوان‘وگھنیشور کٹمب: گنیش اور اس کا خاندان’ رکھا ہے۔
نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے آئی جی این سی اے کے چیئرمین اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ جناب رام بہادر رائے نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا اصل مقصد انہیں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں کو اس ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب رائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ‘‘گنیش ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ وہ علم اور ثقافت کے علمبردار ہیں۔’’
پروفیسر اچل پانڈیا، ہیڈ آف کنزرویشن اینڈ کلچرل آرکائیوز ڈویژن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں آئی جی این سی اے نے اپنے مجموعہ کو عوام تک پہنچانے کی کوششیں کی ہیں۔ اسی سلسلہ میں لانس ڈین کلیکشن کے پیش کیے گئے ہیں۔ انہیں حاصل کرنا ہمارے لیے باعث اطمینان ہے۔ ہم دیگر مجموعوں سے فن پارے بھی عوام کے سامنے لا رہے ہیں تاکہ لوگ ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے سے جڑ سکیں۔
اس موقع پر فنوں کے شائقین، اسکالرز اور متنوع سامعین و ناظرین کی موجودگی نے تقریب کو مزید تقویت بخشی۔
*******
) ش ح –ظ ا-م ش )
U.No. 5382
(Release ID: 2161413)
Visitor Counter : 3