وزارت دفاع
ڈی جی آر سابق فوجیوں کے لیے دہلی میں خصوصی روزگار میلے کا انعقاد کرے گا
Posted On:
27 AUG 2025 6:16PM by PIB Delhi
سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے محکمے (وزارت دفاع)کے ماتحت ، ڈائرکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) سابق فوجیوں (ای ایس ایم) کے لیے روزگار میلے کا اہتمام کر رہا ہے جس کا مقصد شہری افرادی قوت میں سابق فوجیوں کی اختیار دہی اور انہیں تعاون فراہم کرانا ہے۔ای ایس ایم اور آجرین کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور یہ مفت ہے۔ اس تقریب سے متعلق تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
تاریخ: 29 اگست 2025
وقت: صبح 7:00 بجے سے
مقام: اراولی آڈی ٹوریم، شنکر وہار میٹرو اسٹیشن کے نزدیک، شنکر وہار ملٹری اسٹیشن، دہلی کینٹ۔
رجسٹریشن : www.esmhire.com
یہ پہل قدمی سابق فوجیوں کو بری افواج، بحری افواج اور فضائیہ سے مربوط ہونے کا ایک کلی طور پر وقف پلیٹ فارم فراہم کرے گی، اس کے علاوہ انہیں سکیورٹی، لاجسٹکس، حفظانِ صحت، انتظامیہ، اور انجینئرنگ سمیت تمام تر متنوع شعبوں کے سرکردہ آجرین سے ملاقات کا بھی موقع حاصل ہوگا۔ آجرین کو رجسٹریشن سے مشن کے لیے تیار اور ہنرمند پیشہ واران تک رسائی حاصل ہوگی۔ روزگار میلے کے دوران آجرین پہلے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویو اور انتخاب کے لیے منصوبہ وضع کر سکتے ہیں۔
اپنے سالانہ کلینڈر کے حصے کے طور پر، ڈی جی آر مالی برس 2025-26 کے دوران بھارت بھر میں 18 روزگار میلوں کا انعقاد کر رہا ہے، جن میں سے تین دہلی، چنئی اور احمدآباد میں پہلے ہی کامیابی کے ساتھ منعقد کیے جا چکے ہیں۔دہلی کی اس تقریب میں فوری بھرتی اور آجرین کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے ساتھ بات چیت کے مواقع بھی شامل ہوں گے۔ رجسٹریشن کے لیے لنک ڈی جی آر کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے (www.dgrindia.gov.in)
مزید معلومات کےلیے رابطہ کریں:
جوائنٹ ڈائرکٹر، ڈی آر زیڈ (ڈبلیو): drzwcdm@desw.gov.in | Phone: 0172-2554065
جوائنٹ ڈائرکٹر (سی آئی)، ڈی جی آر : seopadgr@desw.gov.in | Phone: 011-20863432
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5372
(Release ID: 2161345)