بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے پی ایس اے انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (ایکوائرر) کے ذریعہ پی ایس اے بھارت انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ( ٹارگیٹ) میں اضافی 40 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 27 AUG 2025 1:53PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن نے پی ایس اے انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ(ایکوائرر)  کے ذریعہ پی ایس اے بھارت انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ(ٹارگیٹ) میں اضافی 40 فیصدشیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دے دی ہے ۔

مجوزہ امتزاج(کمبی نیشن)  میں اے آئی این  انویسٹمنٹ لمیٹڈ (فروخت کنندہ) سے ٹارگیٹ میں ایکوائرر کے ذریعہ اضافی 40فیصد شیئر ہولڈنگ کا حصول شامل ہے ۔  مجوزہ امتزاج کے مطابق ، حصول کار یعنی ایکوائرر، ٹارگیٹ کی 100فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کا حقدار ہوگا ۔

ایکوائرر سنگاپور میں واقع انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی ہے اور پی ایس اے انٹرنیشنل پرائیوٹ لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے ۔ ایکوائرر ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے جو بھارت  میں میری ٹائم سپلائی چین میں سرگرم ہیں ۔

دی ٹارگیٹ سنگاپور میں واقع انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی ہے ۔  ٹارگیٹ بھارت  میں واقع ماتحت اداروں میں سرمایہ کاری رکھتا ہے جو بھارت میں کنٹینر ٹرمینل خدمات فراہم کرتے ہیں ۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا ۔

 

***

ش ح۔م م ۔ خ م

U.N-5352

 


(Release ID: 2161203)
Read this release in: English , Hindi