وزارت دفاع
دہلی کنٹونمنٹ بورڈ نے لرننگ اینڈ سپورٹ سینٹر پہل’آرمبھ‘ کا آغاز کیا
Posted On:
26 AUG 2025 9:21PM by PIB Delhi
وزارت دفاع، آرمبھ کے زیراہتمام-دہلی کنٹونمنٹ بورڈ کے ذریعے 26 اگست 2025 کو سلور اوک اسکول ، دہلی کنٹونمنٹ میں ایک لرننگ اینڈ سپورٹ سینٹر پہل کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ پہل بچوں کی فلاح و بہبود کی شمولیاتی ترقی، چھاؤنی کے علاقے میں کام کرنے والے تعمیراتی مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم اور ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔
نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کے بچے اکثر اپنے والدین کے عارضی طرز زندگی اور مستحکم رہائش یا تعلیم تک رسائی کی کمی کی وجہ سے بنیادی تعلیمی حقوق سے محروم رہتے تھے۔ اس اہم خلا کو دور کرنے کے لیے، ’آرمبھ‘ ان بچوں کو بنیادی تعلیم، زندگی کی مہارتیں اور محفوظ جگہ فراہم کرکے کلاسوں کو مستحکم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔
اس پروگرام میں درج ذیل پر توجہ مرکوز کی جائے گی
- تعمیراتی کارکنوں کے بچوں کو معیاری تعلیم تک مفت رسائی کے ساتھ مقامی اسکولوں میں داخلہ دینا
- مقامی صحت اکائیوں کے ساتھ ٹائی اپ کے ذریعے باقاعدگی سے صحت کی جانچ اور طبی خدمات تک رسائی فراہم کرنا
- غذائیت اور مشاورتی تعاون سمیت مجموعی ترقی کے لیے پرورش کے ماحول کو یقینی بنانا
اس پہل میں داخلہ لینے والے بچوں کے لیے یونیفارم، جوتے، اسکول بیگ ، پانی کی بوتلیں، ٹفن ، کتابیں اور اسٹیشنری، دوپہر کا کھانا ، وقتا فوقتا صحت کی جانچ اور نقل و حمل کی سہولیات جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔ اس وقت 32 بچے اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ دہلی کینٹ میں ایسے تمام بچوں کو اس اسکیم کے دائرے میں لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔
****
ش ح۔ک ح۔ ع ر
U. No. 5335
(Release ID: 2161082)