یو پی ایس سی
حکومت ہند میں مختلف عہدوں پر براہ راست تقرریاں
Posted On:
26 AUG 2025 5:28PM by PIB Delhi
یو پی ایس سی نے حکومت ہند کی عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت عملہ اور تربیت کے محکمے میں قانون سے متعلق عہدوں کی 44 اسامیوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ میں اسکولی تعلیم کے محکمے کے تحت تدریسی عہدوں کی 40 اسامیوں کے لیے تقرری کی خاطر اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں ۔
- تفصیلی اشتہار نمبر 2025/12 ، امیدواروں کو دی گئی ہدایات کے ساتھ کمیشن کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار آن لائن بھرتی کی درخواست ( او آر اے ) پورٹل https://upsconline.gov.in/ora/ کے ذریعے 23 اگست ، 2025 ء سے 11 ستمبر ، 2025 ء تک درخواست دے سکتے ہیں ۔
- امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس میں مذکور تفصیلی ہدایات پر عمل کریں ۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ظ ا - ع ا )
U.No. 5321
(Release ID: 2160975)