مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس نے اپنا 42 واں یومِ تاسیس منایا


مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیرمملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے کہا کہ ’’ٹیلی کمیونیکیشن قومی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے؛ سی-ڈاٹ(سی - ڈی اوٹی) کے انجینئرز، آپ صرف ٹیکنالوجی کے ماہرہی نہیں بلکہ بھارت کی ڈیجیٹل سرحدوں کے محافظ بھی ہیں‘‘

ماہرین نے 6جی، مصنوعی ذہانت (اے آئی)،  سائبر سیکورٹی اور کوانٹم کمیونیکیشن کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا، اور ان شعبوں کو مضبوط بنانے میں سی-ڈاٹ (سی - ڈی اوٹی)  کے کلیدی کردار کو بھی سراہا

اس موقع پر، نِدھی (این آئی ڈی ایچ آئی)  پروگرام کے تحت خواتین کی قیادت میں کام کرنے والے 10 کاروباری ادارے کوتسلیم کیاگیا اور ان کے منصوبوں کی تحقیق اور ترقی کے لیے گرانٹ دیئے گئے

Posted On: 25 AUG 2025 5:38PM by PIB Delhi

سنٹر فار ڈویلپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈی اوٹی)، حکومت ہندکی مواصلات کی وزارت کے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ کے ممتاز ٹیلی کام تحقیق وترقی کے مرکزنےسی-ڈی اوٹی کیمپس، دہلی میں اپنا 42 واں یوم تاسیس منایا، 1984 میں آج ہی کے دن حکومت ہند کی طرف سے اس کا قیام عمل میں آیا تھا اورآج اس کے41 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیرمملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے تکنیکی نمائش کا افتتاح کیا اور یومِ تاسیس کی تقریبات کا باضابطہ طورپر آغاز کیا۔ ڈاکٹر پیماسانی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے یومِ تاسیس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ڈاکٹر نیرج متل، چیئرمین، ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن اور سکریٹری (ٹیلی کام)، اس موقع پر مہمانِ اعزازی کے طور پر موجود تھے۔

مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیرمملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے سی-ڈاٹ  (سی-ڈی اوٹی) کے کارکنوں کی ٹیکنالوجی کے میدان میں مسلسل کوششوں اوران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کام قومی سلامتی کی ایک بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہر نیٹ ورک جو ہم تعمیر کرتے ہیں، ہر سگنل جو ہم منتقل کرتے ہیں، اور ہر ڈیٹا پیکٹ جو ہم لے کر جاتے ہیں، بھارت کے اسٹریٹجک بنیادی ڈھانچہ کا حصہ ہے۔ سی-ڈاٹ  (سی-ڈی اوٹی) کے انجینئرز، آپ صرف ٹیکنالوجی کے ماہر ہی نہیں ہیں بلکہ بھارت کی ڈیجیٹل سرحدوں کے محافظ بھی ہیں۔‘‘نہوں نے مزید کہا کہ 2047 تک، جب بھارت آزادی کی 100 سالہ تقریب منائے گا، تب سی-ڈاٹ (سی-ڈی اوٹی)  کو ایک عالمی معیار کا ادارہ بننا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ’’دنیا آپ کی جانب دیکھے کہ آپ محفوظ، سستی اور قابلِ اعتماد ٹیلی کام حل فراہم کرتے ہیں۔ یہی وہ اہم مقصد ہے جو ہمیں اپنے لیے مقرر کرنا ہوگا۔‘‘انہوں نے بی ایس این ایل نیٹ ورک کے لیے سی-ڈاٹ (سی-ڈی اوٹی)  کی طرف سے 4جی کور فراہم کرنے کی ستائش کی اور سی-ڈاٹ (سی-ڈی اوٹی)  کے انجینئرز سے کہا کہ اسے مزید ترقی دے کر عالمی معیار کا پروڈکٹ بنائیں۔

محکمہ مواصلات کے سکریٹری ڈاکٹر نیرج متل نے انجینئرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں تحقیق و ترقی میں مزید سرگرم رہنے کی ترغیب دی تاکہ جدت، تعاون اور مقامی مسائل کے عالمی معیار کے حل فراہم کر کے بھارت کی ڈیجیٹل ترقی کی داستان کو آگے بڑھایا جا سکے۔انہوں نے وزیراعظم کے “آتم نربھر بھارت” کے وژن کو پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے پر زور دیا اور حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، سی-ڈاٹ (سی-ڈی اوٹی)  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’جب سی-ڈاٹ (سی-ڈی اوٹی) اپنے 42 ویں سال میں داخل ہو رہا ہے، تو یہ آتم نربھر بھارت کے اپنے غیر متزلزل وابستگی کو دوبارہ دہراتا ہے۔ سی-ڈاٹ (سی-ڈی اوٹی)  نہ صرف بھارت کی منفرد ضروریات کے لیے جدید اور انقلابی حل پیش کرنے والا ادارہ ہے بلکہ خود انحصاری اور تکنیکی برتری کی علامت بھی بن چکا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ سی-ڈاٹ (سی-ڈی اوٹی) کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ٹیکنالوجیز نے حکومت کو 5 کروڑ کنکشنز کو منقطع کرنے میں مدد دی ہے، جس سے شہریوں کو سائبر فراڈ سے بچانے میں مدد ملی ہے۔

یومِ تاسیس کی تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں جناب آنند کھرے، رکن (سروسز)، ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن؛ جناب رودرا نارائن پالائی، رکن (ٹیکنالوجی)، ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن؛ اور جناب دیب کمار چکرورتی، رکن (سروسز)، نامزد شامل تھے۔تقریب میں انہوں نے سی-ڈاٹ (سی-ڈی اوٹی)  کے انجینئرز کے کلیدی کردار اور 1984 میں اس کے قیام سے لے کر آج تک ادارے کی تعمیر میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سی-ڈاٹ (سی-ڈی اوٹی)  کی بھرپور تکنیکی تاریخ کو یاد کیا، اپنے تجربات اورمشاہدات کے دلچسپ واقعات مشترک کیے اور نوجوان نسل کو حکومتِ ہند کے آتم نربھر بھارت مشن کے مطابق نئے سنگِ میل حاصل کرنے کی تلقین کی۔

یومِ تاسیس نے ٹیلی کام کے شعبے میں تحقیق اور جدت کی ترقی میں اپنے کردار کو اجاگر کیا۔ یہ دن مختلف تکنیکی سیشنز سے بھرپور تھا۔ کئی ماہرین جن میں ڈاکٹر ارون کمار سنگھ، صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر، ایلینٹس سروسز، پلانوں، امریکہ، پروفیسر سندیپ شُکلا، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی حیدرآباد، پروفیسر رنجن بوس، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی دہلی، ڈاکٹر برجیش لال، آئی آئی ٹی دہلی، اور ڈاکٹر سی۔ایم۔ چندر شیکھر، آئی آئی ایس سی شامل تھے، جنہوں نے مصنوعی ذہانت، سائبر سیکورٹی، 6جی اور کوانٹم کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی اور معلومات سے بھرپور گفتگو کی۔

تقریب کے دوران، وزیر مملکت نے 10 خواتین کی قیادت میں کام کرنے والے کاروباری ادارے کوتسلیم کیا اور ان کے منصوبوں کی تحقیق اور ترقی کے لیے گرانٹ دیئے۔سی-ڈاٹ (سی-ڈی اوٹی)  نے آئی سی ٹی شعبے میں خواتین کی قیادت والی اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے اور بااختیار بنانے کے لیے نِدھی (این آئی ڈی ایچ آئی) پروگرام کا آغاز کیا۔نِدھی (این آئی ڈی ایچ آئی)  پروگرام سی-ڈاٹ (سی-ڈی اوٹی)  کی اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں، اسٹارٹ اپس اور صنعتوں کے ساتھ مل کر مقامی ٹیلی کام مصنوعات اور حل کی مشترکہ تخلیق اور ترقی کے لیے ہم آہنگ جدت کی ثقافت کو فروغ دے، جو وزیراعظم کے ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کے عین مطابق ہے۔

گزشتہ چار دہائیوں سے، سی-ڈاٹ (سی-ڈی اوٹی)  بھارت کے ٹیلی کام کے شعبے میں انقلاب کی قیادت کر رہا ہے ،جس میں دیہی علاقوں میں رابطہ فراہم کرنا، اہم پروجیکٹ بھارت نیٹ (این او ایف این) کو تقویت دینا، اور سائبر سیکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، 4جی اور5جی، اگلی نسل کے نیٹ ورکس، مصنوعی ذہانت، نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹمز، اور ایل او ٹی/ایم2ایم ایپلیکیشنز جیسے جدید حل فراہم کرنا شامل ہے۔اس نے 6جی کے ممکنہ استعمالات پر تحقیقی کام بھی شروع کردیا ہے، جو بھارت کو اگلی نسل کی کنیکٹیویٹی میں عالمی رہنما بنانے کے وژن اور آتم نربھر بھارت کے مقصد کے عین مطابق ہے۔

image005358Y 1.jpg

image006YCJB 2.jpg

image0070JC2 3.jpg

image008WOPM 4.jpg

image009YFLZ 5.jpg

************

ش ح ۔ م م ع ۔ م ا

Urdu No-5286


(Release ID: 2160684)
Read this release in: English , Hindi