کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے پلانٹیشن بورڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا
جناب پیوش گوئل نے مارکیٹ کے تنوع، برانڈ ’انڈیا‘ کے فروغ اور انڈیا پویلین کے ذریعےپلانٹیشن بورڈ کی نمائش پر زور دیا
Posted On:
22 AUG 2025 5:06PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے محکمہ تجارت کے ماتحت تحت پلانٹیشن بورڈ -اسپائس بورڈ، ٹی بورڈ، ربر بورڈ، کافی بورڈ اور ہلدی بورڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ جائزہ اجلاس میں محکمہ تجارت اور متعلقہ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیر موصوف نے مارکیٹ کے تنوع، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے فروغ، معیار کی اعلی سطح کو برقرار رکھنے اور مختلف آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) کے تحت ہندوستان کو دستیاب مراعات کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لاکر برآمداتی مواقع کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے انڈیا برانڈ ایکویٹی فاؤنڈیشن (آئی بی ایف ای) کے ساتھ مل کر بورڈز کے ذریعے برانڈ ’انڈیا‘ کو فروغ دینے پر زور دیا جس میں ہر بورڈ کا مساوی کردار ہو۔ انہوں نے تمام بڑے بین الاقوامی اور گھریلو میلوں میں ’انڈیا پویلین‘ قائم کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ یہ تمام بورڈ اجتماعی طور پر اپنی مصنوعات کی نمائش کر سکیں۔ وزیر موصوف نے یہ بھی ہدایت دی کہ تمام بورڈ اپنے لوگو میں’انڈیا‘ کو شامل کرکے اپنی جی آئی ٹیگ یافتہ مصنوعات کو فروغ دیں۔
جناب پیوش گوئل نے بورڈوں سے درخواست کی کہ وہ موجودہ اسکیموں کے ذریعے کاشتکاروں، مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی بہبود کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا اور بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں ہنر مندی اور صنعت کاری کی وزارت کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بہترین زراعتی طریقوں، معیار اور نامیاتی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے پہلے سے ہی صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بورڈوں کے تمام متعلقہ فریقوں کو کاروبار کی آسانی کے اقدامات، آگہی اور آؤٹ ریچ کے پروگراموں کے ذریعے سپورٹ کیا جانا چاہیے۔
وزیرموصوف نے بورڈ سے تحقیق، اختراعات اور اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹل انوویشن مشن کی طرز پر مشترکہ انکیوبیشن سنٹر کے قیام کے امکانات تلاش کرنے کی بھی اپیل کی۔
********
ش ح۔م ش ع۔ ش ہ ب
U-5260
(Release ID: 2160484)